سپریم کورٹ: دور دراز علاقوں کے وکلا کو ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کی سہولت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کے نظام اور لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے عزم کے تحت دور دراز علاقوں کے وکلا کو ویڈیولنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی سہولت دے دی۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ سہولت سندھ ہائیکورٹ ڈویژن بینچ سکھر اور پشاور ہائیکورٹ کے بنوں، ایبٹ آباد، مینگورہ (سوات) اور ڈی آئی خان بینچز میں مہیا کی گئی ہے۔
مذکورہ سہولت کے بعد دور دراز علاقوں کے وکلا کو سپریم کورٹ میں براہِ راست پیش ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ سہولت دوسرے صوبوں کے دور دراز علاقوں میں بھی مہیا کی جائے گی، یہ نظام کی جدیدیت کی طرف ایک قدم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انصاف تک رسائی پیشی کی سہولت سپریم کورٹ وی نیوز ویڈیو لنک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انصاف تک رسائی پیشی کی سہولت سپریم کورٹ وی نیوز ویڈیو لنک دور دراز علاقوں سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملے پر دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سکیورٹی پروٹوکولز میں نہیں آتیں،ججز کی بیواؤں کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے،ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی دی جائے گی۔
مزید :