پی ٹی آئی کے گرفتار رہنمائوں کا جیل سے خط، حکومت اور پارٹی رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
فائل فوٹو۔
تحریک انصاف کے گرفتار سینئر رہنماؤں نے جیل سے تحریر کیے گئے خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔
لاہور سے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔
متن کے مطابق سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ خط میں مشورہ دیا گیا کہ مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کہتے ہیں حکومت 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت کا اعلان کردے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا آغاز کرنے پر کسی فریق کو مطعون کرنا اس سارے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہوگا، اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
خط کے متن کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کیلئے پیٹرن انچیف تک رسائی آسان اور ممکن بنانی ہوگی اور ملاقات کے اس عمل کو وقتاً فوقتاً جاری رکھنا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد کے لیے حاضر ہے، شرجیل میمن
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں، خیبرپختونخوا میں پیش آنے والی قدرتی آفت کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بہت دکھ ہے، اس مشکل گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حوصلے اور یکجہتی کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کریں اور جلد اس مصیبت سے نکل سکیں، سندھ حکومت اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہی پاکستانی قوم کی اصل پہچان ہے، پیپلز پارٹی اس جذبے پر کامل یقین رکھتی ہے۔