محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے پلان بنایا ہوا ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ 10محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی پی ٹی آئی نے پلان بنایا ہوا ہے۔
راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پچھلے ہفتے ہماری فیملی نے ملاقات کی تھی تو ہم نے پلان دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے: علیمہ خان بانی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں، 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان علیمہ خان کا نام ڈی آئی جی کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، حکامانھوں نے کہا کہ پتہ نہیں پشاور سے چلیں گے اور لاہور تک جائیں گے، یہ پارٹی بتائے گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتہ ہے۔ میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو خوش کرنے کیلئے 26 ارکان کو معطل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی جیل سے احتجاج لیڈ کریں گے، بانی نے کہا ہے وہ جیل میں آزاد ہیں، ہم باہر رہ کر بھی قید ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔
ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔