ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پاکستان بزنس فورم کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، کپاس کی مقامی پیداوار سے بھی بڑھ گئی ہے۔پاکستان بزنس فورم نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ درآمدی کپاس پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے لیے ایس آر او جاری کیا جائے۔پاکستان بزنس فورم نے کہاکہ فنانس بل 2025 میں درآمدی کپاس پر جی ایس ٹی لگانے کا اعلان ہوا تھا، لیکن تاحال ایس آر او جاری نہیں ہوسکا ہے بجٹ کی منظوری کو تین ہفتے ہو چکے ہیں کیا وجہ ہے کہ اس معاملے کو طول دیا جارہا ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بعض بااثر گروپ ایس آر او کے اجرا میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات کپاس کی مقامی پیداوار سے بھی بڑھ گئی ہے، ایف بی آر معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور ایس آر او جاری کرے، روئی کے درآمد کنندگان اب تک بیرونِ ملک سے تقریبا 75 لاکھ گانٹھوں کے معاہدے کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
احمد جواد نے کہا کہ بڑی مشکل سے مقامی کپاس کو پارلیمان سے لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے وقت آگیا ہے اس کو عملی جامہ پہنایا جائے، پاکستان کو ایک بار پھر کاٹن کنٹری بنانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو حقیقی معنوں میں کاٹن ریوائیول پروگرام پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔احمد جواد نے کہا کہ حکومت غیر ضروری درآمدات سے مقامی صنعت کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر خام مال کی درآمدات کو ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے مکمل طور پر خارج کر دیا جائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان بزنس فورم کی درآمدات ایس آر او
پڑھیں:
استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
استنبول میں اتوار کے روز ہونے والی سالانہ میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردی کا مظاہرہ کی ہے۔ یہ دنیا کی واحد میراتھون ہے جو ایشیا اور یورپ دونوں براعظموں کو جوڑتی ہے۔
پاکستان کے 12 ایتھلیٹس نے 42.195 کلومیٹر کا مکمل فاصلہ طے کیا، جن میں سب سے بہتر کارکردگی مباریز بن رافع کی رہی، جو 3 گھنٹے 21 منٹ 30 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سب سے آگے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہم بھی کسی سے کم نہیں’ استنبول میراتھن میں پاکستانی رنر امجد علی کا بڑا اعزاز
ان کے بعد مجتبیٰ احسن نے 3 گھنٹے 23 منٹ میں فاصلہ مکمل کیا، جبکہ استنبول میں مقیم اسماعیل خان نے 4 گھنٹے 3 منٹ میں تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی۔
جیو نیوز کے ڈپٹی اسپورٹس ایڈیٹر فہزان لکھانی نے بھی اپنی پہلی میراتھون میں شرکت کی اور 5 گھنٹے 13 منٹ میں پورا فاصلہ طے کیا۔
خواتین میں سحر علی جنجوعہ سب سے آگے رہیں، جنہوں نے 4 گھنٹے 22 منٹ میں ریس مکمل کی، جبکہ ہینا ملک نے 4 گھنٹے 49 منٹ میں فاصلہ طے کرتے ہوئے دوسرا نمبر حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے
دیگر پاکستانی شرکا میں عمر رشید، زین احمد، کاشف رضا، مہر وش حنیف، صدف سعد اور حازق خالد شامل تھے۔
رنرز نے سبز رنگ کی شرٹس پہن کر پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ بوسفرس برج عبور کرتے وقت شائقین نے بھرپور انداز میں ان کا استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news استنبول میراتھن ایشیا پاکستانی ایتلیٹس ترکیے یورپ