خیبرپختونخوا؛ محکمہ صحت کی انکوائری مکمل، 10 ملازمین برطرف، وصولی کیلئے شوکاز جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا (کے پی) کے محکمہ صحت میں نگران دور میں ادویات کی خریداری میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی اور اس کی روشنی میں 10ہیلتھ ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے فی کس 17کروڑ وصولی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کارکردگی اور نظم و ضبط کے قواعد 2011 کے تحت محکمہ صحت کے 10 افسران کو نااہلی، بدانتظامی اور بدعنوانی کے الزامات میں برطرفی اور ان ملازمین سے فی کس 17کروڑ روپے کی وصولی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کے خلاف کی گئی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جس کے بعد انہیں موقع دیا گیا تھا کہ وہ اپنا مؤقف پیش کریں تاہم تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات اور دستاویزات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
شوکاز نوٹس کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، سابق ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ، لاجسٹک آفیسر، ڈرگ انسپکٹر، اکاﺅنٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹرز اور فارمیسی ٹیک نیشن کو الزامات ثابت ہونے پر بڑی سزا کے طور پر ملازمت سے برطرفی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ان میں سے ہر ایک سے17،17کروڑ روپے سے زائد رقم بھی وصول کرنے کی سزا بھی دی گئی ہے اور مذکورہ تمام عہدیداروں کو 10 سے 14 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے یہ بھی واضح کردیا گیا ہے کہ اگر کوئی جواب موصول نہ ہوا تو اسے ان کے خلاف ثبوت کے طور پر لیا جائے گا اور یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایس او پیز کے تحت فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت کردی گئی۔
فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں،شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔