غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، برآمدات و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بہتری، مہنگائی میں کمی اور روپیہ مستحکم ہو رہا ہے البتہ ملکی درآمدات اور حکومتی قرضوں کا مسلسل بڑھنا، محصولات میں کمی، توانائی پیداوار کا گھٹنا بھی معاشی چیلنج ہے۔اسٹیٹ بینک، سٹاک ایکسچینج، ایف بی آر، ادارہ شماریات، نیپرا، او سی اے سی، پاما سمیت بڑے مالیاتی اداروں نے نمبرز جاری کردیئے، جنوری 2024 میں برآمدات 3 ارب 36 کروڑ ڈالرز تھیں جو اب جنوری 2025 میں 3 ارب 63 کروڑ ڈالرز ہو گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں ترسیلات زر 2 ارب 39 کروڑ ڈالرز تھیں جو جنوری 2025 میں 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک سال قبل 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز خسارے سے جنوری 2025 میں بڑھ کر 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہو گئی ہیں۔سٹاک ایکس چینج میں انڈیکس جنوری 2024 میں 61 ہزار کی نفسیاتی حد سے بڑھ کر جنوری 2025 میں 1 لاکھ 14 ہزار کی حد پار کر گیا، گاڑیوں کی فروخت ایک سال کے مقابلے میں 61 فیصد بڑھ کر 10 ہزار سے 17 ہزار یونٹس رہیں۔دوسری جانب مہنگائی کی رفتار میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جنوری 2024 میں مہنگائی 28.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتا ہے اور خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرین انرجی کے لیے استعمال ہونے والی معدنیات پاکستان میں وافر ہیں، ڈاکٹر گوہر رحمان
امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے تعمیری انداز میں آگے بڑھے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جائے گا اور معاشی روابط بڑھانے کے سلسلے میں جلد ہی پاکستان کا ایک سرکاری وفد بھی امریکا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔
مزید پڑھیے: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، ملک میں سرمایہ کے مواقع کو اجاگر کیا
ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف کے معاملات کے علاوہ دیگر رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی امریکا سےئ بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے باہر لانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت ملک کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پاک امریکا معاشی روابط پاکستان معدنیات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب