ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے احسن اقبال سے ملاقات کی۔
اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کےحوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف احسن اقبال نے کہا
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کا جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کئی ممالک پر نئے تجارتی محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک پر لگائے جانے والے تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ تیونس پر 25 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، بوسنیا پر 30 فیصد اور بنگلادیش پر 35 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سربیا اور کمبوڈیا پر 35 اور 36 فیصد، جبکہ تھائی لینڈ سے درآمدات پر 36 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور قازقستان پر 25 فیصد، جنوبی افریقہ پر 30 فیصد، لاؤس پر 40 فیصد اور میانمار پر بھی 40 فیصد ٹیرف وصول کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو امریکی حکومت نے ٹیرف میں اضافے کی آخری تاریخ 9 جولائی سے بڑھا کر یکم اگست کر دی تھی۔