چین کے غیرملکی تجارتی حجم میں  سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ

چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی

بیجنگ () چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.

94 ٹریلین یوآن رہی، جو سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ مئی میں چین کی درآمدات اور برآمدات  2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3.81 ٹریلین یوآن رہیں ۔ان میں  برآمدات 2.28 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.3 فیصد کا اضافہ ہے۔  آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کو  چین کی برآمدات میں بالترتیب 16.9 فیصد، 13.7 فیصد، 35.3 فیصد اور 8.8 فیصد کا  اضافہ دیکھا گیا ۔
چین اور افریقہ کے درمیان تجارت کا پیمانہ تاریخ میں اسی عرصے میں ریکارڈ  بلندی تک پہنچا ۔ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران افریقی ممالک کو چین کی درآمدات اور برآمدات 963.21 ارب یوآن رہیں جو 12.4 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ  چین کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت کا 5.4 فیصد بنتا ہے۔ چین میں غیر ملکی  کاروباری اداروں کا درآمدی و برآمدی حجم  5.21 ٹریلین یوآن رہا ، جو 2.3فیصد کا اضافہ ہے  اور یہ چین کی کل درآمدی اور برآمدی مالیت کا 29فیصد بنتا ہے ، جس سے اسی عرصے میں چین کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں 0.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ان میں مئی میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی درآمدات اور برآمدات 1.11 ٹریلین یوآن رہیں، جو 4 فیصد  کا اضافہ ہے اور  یہ شرح نمو گزشتہ چار ماہ کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹس  زیادہ ہے۔

Post Views: 5

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: درآمدات اور برآمدات فیصد کا اضافہ ہے برآمدی مالیت ٹریلین یوآن یوآن رہیں کی مجموعی چین کی

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا ہونے سے عوام اور پمپ مالکان پریشان، 90 فیصد لوگوں کا ٹنکی فُل کروانا خواب بن گیا
  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف