Jasarat News:
2025-04-25@11:53:00 GMT

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

کراچی:پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور 31 جنوری 2025 کو یہ ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے مطابق مرکزی بینک کے پاس اس وقت 11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر موجود ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے ذخائر محفوظ ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ملک کے مالی استحکام میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ مثبت معاشی اشاریوں کا عکاس ہے اور اس سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ملک کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے کیونکہ یہ نہ صرف بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنانے میں مدد دے گا بلکہ پاکستانی روپے کی قدر کو بھی مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

معاشی ماہرین کو امید ہے کہ اگر برآمدات میں اضافہ، ترسیلات زر کی مستحکم آمد اور سرمایہ کاری میں بہتری جاری رہی تو زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید استحکام آئے گا، جس سے ملکی معیشت کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر میں لاکھ ڈالر

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور مالیاتی مارکیٹوں میں دباؤ کے باعث ابتدائی اوقات میں فروخت کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 280.80 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی، بین الاقوامی مالیاتی صورتحال اور ملکی معاشی غیر یقینی کی عکاسی کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی صورتحال
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • پاکستان کی ایک اور کامیابی; 2 غیر ملکی بینکوں سے 1ارب ڈالر کے اہم مالیاتی سمجھوتے طے پاگئے
  • اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
  • بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، بہتر کریڈٹ ریٹنگ، مہنگائی میں کمی اہم کامیابیاں: وزیر خزانہ
  • غیر ملکی بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض کے لیے مفاہمت طے
  • غذائی درآمدات میں کمی یا اضافہ؟
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا