چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت سمیت چھ محکموں نے چین سے روانگی کے موقع پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کی صورتحال پر بات کی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھینگ نے کہا کہ چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ سروس کو بہتربنانے کے لئے چین ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد، ٹیکس ریفنڈ سامان کی اقسام اور ٹیکس ریفنڈ سروسز کے معیار میں اضافے سمیت تین پہلوؤں پر اقدامات اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیول کے مطابق عام اشیا ءکے لیے ٹیکس ریفنڈ کی شرح 11 فیصد ہے جو تقریباً دس فیصد کا ڈسکانٹ دینے کے برابر ہے۔ چین ملک کے تمام علاقوں میں بڑے کاروباری اضلاع،واک اسٹریٹس، سیاحتی مقامات، ریزورٹس سمیت دیگر مقامات جہاں غیر ملکی سیاح جمع ہوتے ہیں، میں ٹیکس ریفنڈ کی دکانیں قائم کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ نقد رقم کی واپسی کی مالیت کو 10،000 یوآن سے 20،000 یوآن تک بڑھایا گیا ہےجبکہ ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 500 یوآن سے 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے اور “خرید پر فوری ریفنڈ ” سروس کو پورے ملک تک توسیع دی جارہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین میں 26.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر خارجہ چوتھے عالمی میڈیا انوویشن فورم کا چین کے صوبہ شان دونگ کے شہر چھو فو میں انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر ٹیکس ریفنڈ یوآن تک گیا ہے
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر سے ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف-ورلڈ بینک کی بہار میٹنگز کے موقع پر فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپینڈائٹس سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے کمپنی کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ وابستگی کو سراہا اور معیشت میں اس کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ملک میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر روشنی ڈالی اور لوگوں، عمل اور ٹیکنالوجی پر مرکوز حکومت کی ٹیکس اصلاحات کا خاکہ پیش کیا۔
وزیر نے سگریٹ کی غیر قانونی پیداوار اور فروخت کو روکنے کے لیے موثر نفاذ اور تعمیل کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو حال ہی میں فنانس ڈویژن میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیکس اور ٹیرف کے فیصلے اقتصادی قدر کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل کو مدعو کیا کہ وہ مزید غور کے لیے اپنی ٹیکس کی تجاویز وزارت خزانہ کے ساتھ شیئر کرے۔
اشتہار