2025-11-04@02:20:35 GMT
تلاش کی گنتی: 175

«پر ٹیکس ریفنڈ»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی صنعت سخت مالی مشکلات، بھاری ٹیکسوں جس میں سیلز ٹیکس سیکشن 8B، سیکشن 40Bاور ریگولیٹری مسائل کے باعث مشکلات سے دوچار ہے اور حکومت فوری طور پر سیلز ٹیکس کے ریفنڈز ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی وی ایم اے کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی وی ایم اے کے عہدیداران اور سینئر ممبران شریک ہوئے۔جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین پی وی ایم اے...
    اسلام آباد‘ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025ء میں 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی کارکردگی کی تعریف اور ذمہ داری کا ثبوت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔ ہفتے کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی ہے۔ قابل اور محنتی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پذیرائی کی۔شہباز شریف نے کہا کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کا حکومتکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کو خراج تحسین پیش کیا، اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت وزیراعظم نے کہاکہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبرزیدی کے خلاف غیرمجاز طور پر 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ریفنڈ حاصل کرنے والوں میں 3 بینک، دو سیمنٹ ساز کمپنیاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل ہے اور مذکورہ کمپنیاں اور بینک بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی سے قبل ان کی فرم کے کلائنٹس تھے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بطور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر مجاز طور پر ادائیگیاں مئی 2019 سے جنوری 2020 کی مدت میں کیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل  نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چئیرمین شبرزیدی کے خلاف غیرمجاز طور پر 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں سابق چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق ریفنڈ حاصل کرنے والوں میں 3 بینک، دو سیمنٹ ساز کمپنیاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل ہے اور مذکورہ کمپنیاں اور بینک بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی سے قبل ان کی فرم کے کلائنٹس تھے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بطور چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اہلکاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-01-8 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت اے آئی کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ قوم کا فخر ہیں، ان کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، 100 فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ لیپ ٹاپ بیگز پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا، جسے ہٹانے کی ہدایت دی گئی، ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40 سے 50 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں اور...
    کراچی: ٹیکس فراڈ کیس میں ناقص تفتیش کرنے پر گریڈ 17 کے ایف بی آر افسر کو برطرف کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  12جعلی کمپنیوں کے خلاف 26مارچ 2024ء کو 238ارب 42کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ  کا مقدمہ درج ہوا۔ میگا سیلز ٹیکس فراڈ میں آر ٹی او ون کے سینئر آڈیٹر الطاف حسین کھوڑو نے سنگین کوتاہیاں کیں اور مقدمے کے 8روز بعد کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ کیس کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 55 دن تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔ سنگین غفلت کے سبب مقدمے میں نامزد 2 ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سینئر آڈیٹر کا عدالت میں...
    لاہور: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ اضلاع میں ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب میں ریونیو...
    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے گمشدہ بچوں اور خصوصی افراد کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی اداروں کا ڈیٹا ’میرا پیارا‘ ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کرنے کے نتیجے میں اب تک 430 سے زائد گمشدہ بچے، خصوصی افراد اور لاوارث شہری اپنے اہلخانہ اور سرپرستوں کے حوالے کئے گئے ہیں۔ یہ افراد طویل عرصے سے مختلف فلاحی اداروں اور شیلٹر ہومز میں مقیم تھے۔ سیف سٹی کی میرا پیارا ٹیم نے صوبہ بھر کے ایدھی سنٹرز، چائلڈ پروٹیکشن بیوروز اور دیگر فلاحی اداروں کا دورہ کر کے گمشدہ افراد کے انٹرویوز اور ویڈیوز تیار کیں۔ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر مخصوص علاقوں میں چلایا گیا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور میں نومبر میں ASEAN کیپیسٹی بلڈنگ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پانچ روزہ عالمی کانفرنس 17 تا 21 نومبر منعقد ہوگی جس میں ASEAN کے 11 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندگان شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی کے اے آئی پر مبنی اقدامات، جدید ٹیکنالوجی ماڈلز اور سٹیزن سینٹرک سروسز کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں اے آئی بیسڈ پولیسنگ، سمارٹ سرویلنس، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات پر خصوصی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ کے سوالات کا جواب دیا۔ سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں دلچسپ گفتگو ہوئی جہاں سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی ایسا کرنا ہے تو سب سے پہلے پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے آغاز کیا جائے کیونکہ وہاں سے زیادہ ریکوری ممکن ہے۔اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر پر دی جانے والی سبسڈی اسکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 میں فی ترسیل 20 سعودی ریال سبسڈی دی جاتی تھی جسے 2024 میں بڑھا کر 30 ریال کیا گیا تھا، تاہم رواں برس حکومت نے دوبارہ اسے کم کرکے 20 ریال...
     اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کرنی ہے تو اس کا آغاز سب سے پہلے پنجاب سے ہونا چاہیے، کیونکہ وہاں سے سب سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔  یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہی، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے سب سے زیادہ ٹیکس ریکوری ہو سکتی ہے۔  اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر پر دی جانے والی مراعاتی...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم آفس کو دی گئی ایک بریفنگ میں اعتراف کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں 3.6 کھرب روپے کے سیلز ٹیکس خسارے کو پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ ریٹیل سیکٹر کی غیر رسمی نوعیت اور اس میں موجود شدید تقسیم ہے، جس کی وجہ سے اس شعبے کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بریفنگ کے مطابق صرف ریٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کا خسارہ 310 ارب روپے ہے، جو مجموعی خسارے کا تقریباً دسواں حصہ بنتا ہے۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ مالی سال...
    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ سیلاب متاثرین کے لئے 20 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں، سیلاب متاثرین کے لئے ہیلتھ کاؤنٹر قائم کیا گیا، کلینک آن ویل، موبائل ہیلتھ یونٹ مصروف کار ہیں، 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی، مبارکباد اور بہت سی دعائیں دیں، فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف اور بچی کا نام مریم رکھا گیا۔ مریم نوازشریف نے فلڈریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکزکا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایف بی آر کی وکیل عصمہ حامد نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ کسی ٹیکس پیئر نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ وکیل ایف بی آر  نے کہا کہ 2022 میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں ایک سی چیز کیا ہے؟، انہوں نے ہدایت دی کہ تمام عدالتی فیصلوں کی بریف سمری عدالت میں جمع کروا دیں۔ عصمہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے کان کنی، معدنیات، صنعت، زراعت، تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وژن چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ہے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ چینی وزیر لی لیچینگ نے وزیراعظم کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم کی آج اپنے دورۂ چین کے دوران ہم منصب لی چیانگ کے علاوہ دیگر اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں بھی شیڈول ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و انڈسٹری لی لیچنگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات زیر غور آئیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں پاک چین بزنس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی کمپنی کی جانب سے جناح میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کی ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدیت کی ۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چینی کمپنی ہانگ کانگ آہوا کی جانب سے تیار کردہ کمپلیکس کا کنسیپٹ ڈیزائن پیش کیا گیا۔گزشتہ...
    لاہور: سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مقامی کاروباری اداروں کی بڑی تعداد نے سابق حکومت کی نسبت موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملکی سمت کا سکور 2024ء  کی آخری سہ ماہی میں سروے رپورٹ کے مقابلے میں ڈرامائی...
    ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اصلاحات کو مستقل اور مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی رکاوٹوں اور سرخ فیتے کا خاتمہ ضروری ہے، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ کارروائیوں میں وقت کی بچت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان اور خوش آئند ہے، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس اصلاحات اور کسٹم کلیئرنس...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس اصلاحات اور کسٹم کلیئرنس کے نظام میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اور جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے ایف بی آر میں جاری اصلاحات کو مستقل اور مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی رکاوٹوں اور سرخ فیتے کا خاتمہ ضروری ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ کارروائیوں میں وقت کی بچت ہو، اور اصلاحاتی اقدامات کو پورے ملک میں یکساں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے،صرف ڈیجیٹائزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے،خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اشتراک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق احد خان چیمہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے، اس کا پاکستانی ادارے کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں ایک اور معیاری تعلیمی ادارے کی سہولت...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیررسمی معیشت کے سدباب کے لیے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں۔شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء عطاء اللّٰہ تارڑ، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر شریک تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینانوزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر اصلاحاتی عمل سے ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے جو خوش آئند ہے، لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، جس کے لیے مکمل عزم، ٹائم لائن اور حکمتِ عملی کے ساتھ اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم کے زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جاری اصلاحاتی عمل پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، مشیر احسن اقبال، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 9.2 فیصد سے بڑھ کر 10.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو 1.4...
    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ایف بی آر اور آئی بی کی مشترکہ کارروائیوں پرمبنی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس کے نتیجے میں178 ارب روپے کی وصولی میں مدد ملی۔ انہوں نے ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ایف بی آر اور آئی بی کی کاوشوں کو سراہا۔ شہبازشریف نے کہا کہ قومی ٹیکس محاصل میں اضافے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم کو ایف بی آر اور آئی بی کی جانب سے ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں پرمبنی ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں کمپنیوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف کرادیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں شفافیت اولین ترجیح ہے،ٹیکنالوجی پر مبنی نظام سے کاروباری ماحول بہتر ہوگا ،وزیراعظم سے اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتصالات گروپ کے 5رکنی وفد کی ملاقات ، شہباز شریف کی اتصالات گروپ کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد کسٹمز نظام میں شفافیت، خودکاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے قائم وفاق کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی۔ا نہوںنے کہا کہ ضم...
    وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ پر مبنی نیا کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS) متعارف کرا دیا ہے۔ بریفنگ کے مطابق درآمد و برآمد کی اشیا کی لاگت اور نوعیت کا تخمینہ اب AI اور بوٹس کی مدد سے لگایا جائے گا۔ ابتدائی ٹیسٹنگ میں 92 فیصد سے زائد کارکردگی، 83 فیصد زائد گڈز ڈیکلریشن (GD) کا درست تعین، اور اڑھائی گنا زیادہ اشیا کی گرین چینل سے کلیئرنس ممکن ہوئی۔ نظام کی بدولت انسانی مداخلت کم، شفافیت میں اضافہ اور کاروباری برادری کے لیے نمایاں سہولت متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری ریسکیو کوششیں اس قدرتی آفت سے مزید لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں کچھ دن پہلے اسی قسم کے واقعے کا سامنا کرنا پڑا اور ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کو پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قوم کے ساتھ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام سرکاری ادارے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے سال 25-2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا.(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ...
     ٹیکس نادہندہ اور تمام صنعتوں کے پیداواری عمل کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے تمام سرکاری ادارے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیراعظم نے سال 2024-25 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت  42 فیصد اضافے پر  وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-2025 میں اصلاحات اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کے ذریعے گزشتہ سال کی نسبت کل 865 ارب روپے کی زائد محصولات...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2024-25 کے دوران ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافے پر وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران وفاقی ٹیکس محصولات میں 865 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ ہے۔ اس دوران ٹیکس کا مجموعی قومی پیداوار (GDP) سے تناسب 11.3 فیصد رہا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے اداروں کو خبردار کیا کہ نئے مالی...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ نے ہمیں...
    این جی اوز کیلئے ٹیکس کی چھوٹ ختم، ایف بی آر مانیٹرنگ کرے گا، چیئرمین ایف بی آر کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں فلاحی کام کرنے والی غیر منافع بخش اداروں اور تنظیموں (این جی اوز)کیلئے ٹیکس چھوٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔یہ بات سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے شرکا کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ این جی اوزکو اب ٹیکس چھوٹ نہیں ملے گی البتہ مگر سو فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا، اب غیر منافع بخش تنظمیں(این جی اوز)ایف بی آر کے چنگل میں آگئی ہیں کیونکہ اس کے بغیر ملک چلنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کی خبروں کافوری نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا،کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی عزت اور توقیر ہمارے سر آنکھوں پر ہے اور ان کو بلا جواز ہراساں کرنا نا قابل قبول ہے جبکہ انہوں نے اس معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے میڈیا میں رپورٹ...
    بینک سے کیش نکالنے پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟ ایف بی آر کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ نان فائلر بینک سے کیش نکالے گا تو 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کٹے گا۔ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا کہ پہلے جب نان فائلر کی جانب سے بینک سے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس کٹتا تھا۔کمیٹی کو ایف بی آر نے بتایا کہ 50 ہزار تک کیشں نکالنے پر 400 روپے ٹیکس کٹے گا۔ چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ اس حد کو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شاندار شرکت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں اور افراد کو مبارکباد دی جنہوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:“راستہ “پاکستان کی گلیوں سے لندن فیشن ویک تک وزیراعظم نے کہا کہ اس عالمی ایونٹ میں بھرپور شرکت سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک ترقی کی طرف بڑھتا ہوا ملک ہے جو ٹیکنالوجی، جدت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہمارا ملک ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی ترقی کے اہداف کا حصہ بن...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے نہ صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے بلکہ ٹیکس قوانین میں ترامیم اور مخفی ٹیکسیشن کی وجہ سے ممکنہ تنقید سے بچنے اور عوام سے حقائق چھپانے کے لیے ایف بی آر کو فنانس بل پر تکنیکی بریفنگ سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عرصے سے ایف بی آر کے حکام وفاقی بجٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اخبار نویسوں کو فنانس بل کے بارے میں ٹکینیکل بریفنگ دیتے چلے آرہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے، مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈرائو نا خواب ہے،پٹرول اور بجلی پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہو جاتی...
    اسلام آباد میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں عام آدمی پر کسی قسم کا اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، جب کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔ وزیرِاعظم نے اسٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا 124,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچنا کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آ چکا ہے، اور یہ ایک معاشی معجزہ ہے۔ شہباز شریف...
    تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں،پوری قوم یک جان دو قالب ہے، وزیراعظم بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں آگے نکلنا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے، تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے، پوری قوم یک جان دو قالب ہے، ایسے مواقع صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے حصے کے پانی کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں، تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے، صاحب حیثیت اور...
    — فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، یہ بجٹ غریب عوام کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ تنخواہوں، پنشن میں اضافہ، 500 ارب کے اضافی ٹیکس، پٹرولیم لیوی میں اضافہ، جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی، سولر پینلز مہنگے، آن لائن خریداری پر ٹیکس، بینکوں کے منافع کی آمدن پر ٹیکس...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار. اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے. وزیرِاعظم بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا. وزیرِاعظم تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا. وزیرِاعظم الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں. وزیرِاعظم اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے محنت کرنا ہے. وزیرِاعظم مہنگائی کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور بر آمدات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت کے رویے کے خلاف صحافیوں نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ صحافیوں نے بجٹ سے متعلق روایتی ٹیکنیکل بریفنگ نہ دینے پر احتجاجاً کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا۔
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔  بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے  وفاقی بجٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، یہ بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور بجلی پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ توانائی کے متبادل ذریعہ سولر پینل پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، اب سولر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نیٹ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں۔ روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے۔ پوری قوم یک جان دو قالب ہے۔ ایسے مواقع صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کے حصے کے پانی کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں۔ تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صاحب حیثیت اور دولت مند طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت عصر حاضر کا بدترین ظلم ہے،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، گزشتہ سوا سال کئی چیلنجز کا سامنا رہا، عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے نے بڑی قربانیاں...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ میں معاشی طور پر مضبوط ملک کو شکست فاش دی ہے، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دے کر ملکی مستقبل تابناک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، ملکی سلامتی و دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کو عید کی مبارکباد۔اللہ تعالی ہماری عید کی قربانیوں کو قبول کرے۔ وزیرا عظم کی فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جارحیت عصر حاضر کا بد ترین ظلم ہے۔عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی عوام کو ضرور آزادی ملے گی۔ وزیر اعظم شہباز...
    معاشی ترقی جاری،اشرافیہ کو جواب دینا ہوگا اس نے کتنا ٹیکس دیا ہے ،وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ کامیابی سے کم نہیں ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا اور تنخواہ داروں نے کتنا دیا؟ ہمیں معاشی میدان میں بھی دشمن سے آگے نکلنا ہے، اب آگے بڑھنے کا موقع آ گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی ہے وہ پانی کو...
    —فائل فوٹو پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس 11 جون کو طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیںوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دی تھیں۔مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھائیں، ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے...
    پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں،...
    نواز شریف—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگانا تو بہت اچھا فیصلہ ہے۔یہ بات میاں نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ واپسی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئی کہی ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی ہے تو یہ بات میں نے ابھی نہیں سنی۔
    —فائل فوٹو پنجاب کا بجٹ 13 جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ 26-2025 میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا، بجٹ میں تعلیم، صحت اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے،  تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور ٹوورازم کے بجٹ میں 6 سو فیصد سے زائد اضافہ کیا جا رہا ہے، ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف حکومت مذاکرات، مزید مطالبات سامنے آگئےآئی ایم ایف نے مطالبہ...
    مسلم لیگ نون کے صدر کا ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ نون ملک کی ترقی میں اپنا...
    مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی: نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لندن:(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔ نوازشریف نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں اور کام کو ووٹ ملتا ہے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے،...
    اسلام آباد:پاکستان میں  چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ آپریشنل تیاری اور فوری رابطہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق  ایئر چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اگلے بجٹ میں رائیڈ ہیلنگ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان انہوں نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں وزیر خزانہ نے...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرعی خود کفالت کےلیے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق بنائے گئے ورکنگ گروپ نے تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک شریک ہوئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے، معیشت کی فوری...
     وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بنائے گئے ورکنگ گروپ کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں۔شہباز شریف نے کہا کہ زرعی خودکفالت کے حصول کے لیے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا یے۔ اور معیشت کی فوری ترقی کے لیے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین اور محنتی کسانوں سے نوازا ہے۔ پائیدار اور طویل مدتی زرعی صنعتی ترقی کی پالیسی...
    برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے bankruptcy کو ختم کردیا۔رپورٹ کے مطابق بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے، سرکاری رکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے، دو ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز...
    — فائل فوٹو  برطانیہ کے محکمۂ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی بینک کرپسی کی کو ختم کر دیا۔محکمۂ ٹیکس نے تصدیق کی ہے کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کی بینک کرپسی کی مدت ختم ہوئی۔بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کی بینک کرپسی کی مدت 29 اپریل 2025ء کو ختم ہوئی۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔حسن نواز نے تقریباََ 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن...
    سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے فرزند حسن نواز کی برطانیہ میں 7 کمپنیاں تحلیل کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نواز برطانیہ میں ساتوں کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے پہلی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹ 12 اپریل 2001 کو قائم کی۔ حسن نواز کی جانب سے ان 7 کمپنیوں میں سے آخری کمپنی فلیگ شپ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ 15 ستمبر 2010 کو قائم کی گئی تھی۔ حسن نواز کوئنٹ پیڈنگٹن، کوئنٹ گلوسسٹر اور فلیگ شپ سیکیورٹیز کے بھی سربراہ تھے، جبکہ کیو ہولڈنگز اور ہرٹ اسٹون پراپرٹیز بھی حسن نواز کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 17 نومبر 2024 کو لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار...
    عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس (ERS) اور فاسٹر (FASTER) سسٹمز پر منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صنعتکاروں کو فاسٹر سسٹم کے ذریعے براہ راست ریفنڈ کلیمز انٹرٹین کیے جائیں تاکہ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے،سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو رواں برس جون تک مکمل ،تمباکو کے شعبے میں ٹیکس آمدن کے حصول کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات تیز کئے جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت منگل کے روز اپنی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔ اس موقع پر وزیر...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس وزیرِ اعظم کی رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف. ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے. وزیرِ اعظم ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے. ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسران و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے. ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے....
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کا ٹیکس دائرہ کار اور آمدن بڑھانے پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔ تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشافچیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے قائمہ کمیٹی سے اختیارات مانگ لیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افراد اور شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں جو استعداد کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس چوروں کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیرِ اعظم شہبازشریف نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے،ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسران و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے،ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کرنے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے ، سب کو اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہوگا،ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ٹیکس کی شرح کم کرکے عام آدمی پر بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں.(جاری ہے) وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا اس موقع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلئے ریلیف کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صنعت کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ریلیف کے اقدامات تجویز کیے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔(جاری ہے) بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان ہے، خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا، بجٹ میں تعمیراتی صنعتوں کے لیے بھی خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق...
    وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل آئندہ بجٹ میں صنعتوں کےلیے بڑے ریلیف کی تیاریاں کرلی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کےلیے ریلیف کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صنعت کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ریلیف کے اقدامات تجویز کیے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان ہے، خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا، بجٹ میں تعمیراتی صنعتوں کے لیے بھی خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ نہ صرف بھارت کو بلکہ امریکا کو بھی اس پر آنے پر مجبور کیا،آپ سن رہے تھے کہ امریکا کہہ رہا تھا ہم پرائی جنگ میں نہیں آئیں گے، کیونکہ اس وقت ان کو لگ رہا تھا کہ بھارت کا اپر ہینڈ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے چین کو مبارک باد دینا چاہوں گا، پاکستان کی فوج کی مہارت نے چینی ٹیکنالوجی کو پوری دنیا پہ حاوی کر دیا ہے، اس کے ساتھ میں ویسٹ سے اظہار افسوس کرنا چاہوں گا کہ انڈیا کی ان چار دنوں کی حرکتوں نے ان کی ٹیکنالوجی کو...
    موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کیمروں سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں حساس مقامات، اہم تنصیبات، داخلی و خارجی راستوں کی 24 گھنٹے سرویلنس کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حسبِ ضرورت فوری ریسپانس یقینی بنا رہی ہے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے جدید فیشل ریکگنائزایشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ترجمان سیف سٹیزاتھارٹی کے مطابق سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، سیف سٹیز کی ٹیمیں سیکیورٹی ایجنسیز، ضلعی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میںییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری د ی۔1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا۔ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ...
    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی، غریب طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا تھا مگر آج دنیا ملک کی کامیابی کی مثالیں دے رہی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کر کے مثال پیدا کر دی، بجلی کی قیمت 40 روپے سے تجاوز کر گئی تھی، آج پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں، مگر کافی کام ہو رہے ہیں، مہنگائی قابو میں ہے۔دوسری طرف پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے انہوں نے یہ بات ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیمہ یحیی سے ملاقات کے دوران کہی .(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری اولین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں، میں نے سیاست کی 4 دہائیوں میں مکمل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن دیکھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مکمل ٹرانسفارمیشن میں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے پاس 60 فیصد نوجوان ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں، آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمیں تعاون دیں کہ ہم کیسے جدید ٹیکنالوجی سے اپنی زراعت...
    رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، پیکیج کے تحت مستحق افراد کا وقار برقرار رکھتے ہوئے شفاف انداز میں ادائیگیاں کی گئیں۔رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی اور مستحقین تک رقوم کی ڈیجیٹل فراہمی کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی پذیرائی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے رقوم...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، پیکیج کے تحت مستحق افراد کا وقار برقرار رکھتے ہوئے شفاف انداز میں ادائیگیاں کی گئیں۔ رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی اور مستحقین تک رقوم کی ڈیجیٹل فراہمی کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی پذیرائی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے رقوم کی منتقلی ممکن ہوئی، ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی انتہائی سہل اور شفاف رہی، پروگرام کے تحت 79 فیصد رقوم ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی...
      بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت سمیت چھ محکموں نے چین سے روانگی کے موقع پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کی صورتحال پر بات کی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھینگ نے کہا کہ چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ سروس کو بہتربنانے کے لئے چین ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد، ٹیکس ریفنڈ سامان کی اقسام اور ٹیکس ریفنڈ سروسز کے معیار میں اضافے سمیت تین پہلوؤں پر اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیول کے مطابق عام اشیا ءکے لیے ٹیکس ریفنڈ کی شرح 11 فیصد ہے جو تقریباً دس فیصد کا ڈسکانٹ دینے...
    چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت سمیت چھ محکموں نے چین سے روانگی کے موقع پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کی صورتحال پر بات کی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھینگ نے کہا کہ چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ سروس کو بہتربنانے کے لئے چین ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد، ٹیکس ریفنڈ سامان کی اقسام اور ٹیکس ریفنڈ سروسز کے معیار میں اضافے سمیت تین پہلوؤں پر اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا...