عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس (ERS) اور فاسٹر (FASTER) سسٹمز پر منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صنعتکاروں کو فاسٹر سسٹم کے ذریعے براہ راست ریفنڈ کلیمز انٹرٹین کیے جائیں تاکہ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کا عمل فنانس ایکٹ 2024 سے قبل مکمل طور پر آن لائن اور خودکار تھا، مگر اب ایل آر او (LRO) اور آر ٹی او (RTO) کی منظوری کی شرط نے اسے پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس غیر ضروری رکاوٹ کی وجہ سے نئے مینوفیکچررز اور برآمدکنندگان کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے تجویز دی کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر آٹومیشن کے ذریعے صرف دو ہفتوں میں مکمل ہونا چاہئے، جبکہ ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور چیمبرز آف کامرس کے ممبران کی رجسٹریشن این او سی کی بنیاد پر خود کار نظام کے تحت ہونی چاہئے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس عمل کو سہل اور جدید خطوط پر استوار کرے تاکہ پاکستان کی صنعتی ترقی اور برآمدی اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریہ خون تھا جو لفظوں سے بلند آواز میں بولا چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری نوے فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین کی امریکی غندہ گردی پر تنقید، سی جی ٹی این سروے چینی صدر کی انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک بادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئے مینوفیکچررز عاطف اکرام شیخ ریفنڈ کلیمز
پڑھیں:
موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند
سٹی 42: شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند کردی گئی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سےموٹروے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بندکر دی گئی ہے۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔