Express News:
2025-10-05@02:31:13 GMT

کانز فلم فیسٹیول میں عریاں لباس پہننے پر پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

کانز فلم فیسٹیول نے رواں سال اپنی ریڈ کارپٹ پالیسی میں واضح تبدیلیاں کرتے ہوئے مکمل برہنگی اور غیر معمولی حد تک پُرآرائش یا بڑے سائز کے ملبوسات پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام 2022 میں ایک مظاہرہ کرنے والی خاتون کے ٹاپ لیس ہونے اور حالیہ گرامی ایوارڈز میں بیانکا سنسوری کے عریاں لباس پہننے جیسے واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔

فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد لباس پر مکمل پابندی لگانا نہیں بلکہ تقریب کے اصولوں اور فرانسیسی قوانین کے مطابق مکمل برہنگی کو روکنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی فیسٹیول نے وضاحت کی ہے کہ ایسے افراد کو ریڈ کارپٹ پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جن کے لباس کے لباس زیادہ پھولے ہوئے اور بڑے ہوں جس سے دیگر مہمانوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ہو یا سنیما ہال میں بیٹھنے کے انتظامات کو متاثر کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں کانز فیسٹیول اپنے لباس سے متعلق سخت ضوابط کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے ہائی ہیلز کی لازمی شرط پر۔ حالیہ برسوں میں کم ہیل والے سینڈلز پہنے کی اجازت ملی ہے، مگر اسنیکرز تاحال ممنوع ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاور ڈویژن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر رپورٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-08-12
اسلام آباد (آن لائن) پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 4 اکتوبر تک کی رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 74 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کردیے گئے، پاور ڈویژن کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور میاں والی میں بجلی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں, لیسکو کے 150 متاثرہ صارفین کیلیے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 14 اکتوبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور, ننکانہ, شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 76 مکمل اور 102 جزوی طور پر بحال کر لیے گئے ہیں ۔ میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا، رپورٹ کے مطابق گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے ، متاثرہ فیڈرز میں سے 102 فیڈرز مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، پاور ڈویژن کے مطابق گیپکو کے 3 متاثرہ صارفین کیلیے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ پیسکو کے 90 فیڈرز مکمل طور پر بحال کردیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کرلیے گئے ہیں ۔ سیپکو کے 44 متاثرہ فیڈرز میں سے 8 مکمل اور 36 عارضی طور پر بحال کر لیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے،جن میں سے 437 فیڈر مکمل اور 147 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاور ڈویژن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر رپورٹ جاری
  • لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویو کرنے، اعترافی بیان جاری کرنے پر پابندی عائد کردی
  • میونخ اولمپکس: جب پاکستانی ہاکی ٹیم نے میڈلز پہننے سے انکار کر دیا
  • صحافیوں کیساتھ پولیس گردی کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی
  • حکومت نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی
  • برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی “بائے ون گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟
  • کسی کوبھی قانونی عمل کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے (جسٹس یحییٰ آفریدی)
  • یوپی موڑ کراچی پر آگ لگنے سے کچی آبادی متاثر، 20 جھگیاں جل کر راکھ
  • کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر