پاکستان کو آئی ایف سے 1,023 ملین ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو EFF پروگرام کے تحت IMF سے SDR 760 ملین (1,023 ملین امریکی ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔