پاکستان کو آئی ایف سے 1,023 ملین ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو EFF پروگرام کے تحت IMF سے SDR 760 ملین (1,023 ملین امریکی ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اپریل 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2ارب ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلات کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2025میں ورکرز ترسیلات 3.2ارب ڈالر رہیں جبکہ اپریل2025ء کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024ء کے مقابلے 13.10 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30فیصد اضافے سے 31.2ارب ڈالر رہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر اور یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔
اشتہار