پاکستان ‘ روس کراچی میں نئی سٹیل ملز کے قیام پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور روس کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام پر متفق ہوگئے جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے ڈینس نازروف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مرکزی موضوع پاکستان میں نئی سٹیل ملز کا قیام تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، دونوں ممالک نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے وزیراعظم کے وژن کو اجاگر کیا جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا یہ وقت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بہترین موقع ہے اور پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر خود کو ایک محفوظ اور مستحکم سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر پیش کیا ہے۔انہوں نے روس کے تمام کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں نئی سٹیل پاکستان میں سرمایہ کاری
پڑھیں:
امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم
امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔
اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا اور جعفر ایکسپریس سمیت خضدار سکول بس حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ میں سکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے مسلسل اور منظم روابط ضروری قرار دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں: ٹیمی بروس شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف کیس سننے سے انکار بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم