اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ نے ہمیں کامیابی دی، دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی
وزیراعظم شہباز شریف نے 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پذیرائی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کا حکومتکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا، ٹیکس آمدن میں 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔