اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ملک میں معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ کمیٹی ہر ہفتے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لے گی۔

وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کے لیے تاجروں کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جب کہ عوامی سطح پر بھی کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے و مالی نظام میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور خریداری کو اپنانا ناگزیر ہے۔

شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران شفاف اور مؤثر انداز میں حقداروں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے امدادی رقوم کی منتقلی کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا، جس سے نہ صرف شفافیت ممکن ہوئی بلکہ انسانی مداخلت کے بغیر مستحقین کو ان کا حق ملا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اور یہ مثبت اشاریے ملک کی سمت درست ہونے کا ثبوت ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کیش لیس کے لیے

پڑھیں:

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا ود  وفد بھی ہوگا۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلیے علیحدہ امیگریشن کائونٹر بنانے کا فیصلہ
  • شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیاں آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے
  • دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان
  •  وفاقی کابینہ میں وزیر توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم کا بہترین کارکردگی پر خط 
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کا پاک امریکا تاریخی تجارتی معاہدے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
  • پاکستان کیساتھ تجارتی ڈیل، وزیر اعظم کا مرکزی کردار ادا کرنےپر امریکی صدر کا شکریہ