جورجیا میلونی کا میکرون کی سرگوشی پر ڈرامائی اظہار وائرل
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
البرٹا، کینیڈا میں G7 اجلاس کے دوران ایک غیر معمولی اور دلچسپ لمحہ منظر عام پر آیا اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کی سرگوشی کے بعد آنکھیں گھماتے ہوئے کیمرے نے قید کر لیا۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، یورپی یونین اور برطانیہ کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس کے آغاز پر جب عالمی رہنما اپنی نشستوں پر براجمان ہو رہے تھے، تو فرانس کے صدر میکرون نے میلونی کے کان میں آہستہ سے کچھ کہا، کیمرے نے اس لمحے کو محفوظ کر لیا، میلونی میکرون کی طرف بڑھیں اور ان کی بات سن کر فوراً ہی بڑے ڈرامائی انداز میں آنکھیں گھما دیں۔
A post shared by India Today (@indiatoday)
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میکرون نے کیا کہا تھا یا میلونی نے اس پر اتنا حیرت انگیز ردعمل کیوں دیا، مگر سوشل میڈیا پر یہ لمحہ وائرل ہوگیا اور صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ جورجیا میلونی نے میکرون کی بات پر آنکھیں گھما کر ثابت کر دیا کہ وہ گلوبلسٹ ایلیٹ سے نفرت چھپا نہیں سکتیں۔
معروف نیوز اینکر ریٹا پناہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صدی کا آنکھوں کا سب سے بڑا اظہار تھا، میلونی نے پہلے بھی میکرون کو اپنے بیانات میں خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے، تو یہ حیرانی کی بات نہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب میلونی اس طرح کیمرے پر اپنے جذبات چھپا نہ سکیں۔ 2024ء میں بھی ایک نیٹو اجلاس کے دوران جب امریکی صدر جو بائیڈن اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ تاخیر سے پہنچے تو میلونی کو اپنی کلائی پر فرضی گھڑی دیکھتے اور پھر آنکھیں گھماتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میکرون کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔