سینیٹ اجلاس میں بجٹ بحث سرد، ایوان خالی، وزراء غائب
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
بجٹ اجلاس کے دورانحکومتی و اپوزیشن ارکان کی عدم دلچسپی کھل کر سامنے آ گئی، ارکان کی حکومت پر کڑی تنقید
حکومتی بینچوں پر صرف تین اور اپوزیشن بینچوں پر دو سینیٹرز موجود ،بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما غیر حاضر رہے
سینیٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی و اپوزیشن ارکان کی عدم دلچسپی کھل کر سامنے آ گئی۔ سینیٹ اجلاس میں بجٹ سے متعلق بحث اور سفارشات کا عمل جاری رہا، مگر ایوان میں صرف پانچ اراکین موجود تھے۔ حکومتی بینچوں پر صرف تین اور اپوزیشن بینچوں پر دو سینیٹرز موجود تھے۔ اجلاس میں ایک بھی وفاقی وزیر شریک نہ ہوا جبکہ اپوزیشن لیڈر سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما بھی غیر حاضر رہے۔اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کو مسلح افراد کے روکنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا ہمیشہ ریاست اور ریاستی مفاد کی بات کرتے ہیں، ایسے واقعات اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ فائلر اور نان فائلر کے فرق کو انھوں نے کافر و مسلمان کے فرق سے تشبیہ دی۔سینیٹر محسن عزیز نے بجٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دو جماعتوں نے چالیس سال حکومت کی اور اب اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سال کا تذکرہ کرتی ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر گئی اور ڈالر 170 کا تھا، مگر موجودہ حکومت نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کا گلا گھونٹ دیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بینچوں پر
پڑھیں:
سینیٹ ضمنی الیکشن: حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب
مشال یوسفزئی— فائل فوٹوخیبر پختون خوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہو گئیں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ آج ہوئی، خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس سے قبل انتخاب شروع ہونے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ہوئی۔
سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو نامزد کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی صائمہ خالد نے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ اور آزاد امیدوار مہتاب ظفر بھی میدان میں تھیں۔