اسرائیل کی ایران پر کھلی جارحیت قابلِ مذمت ہے، خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کی صورتحال تشویشناک ہے، یہ تصادم پورے خطے کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔
شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں اور اسرائیل نے ظلم کا بازار اب بھی گرم رکھا ہوا ہے۔ عالمی ضمیر کو اب جاگ جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملہ ناقابلِ قبول ہے، اور ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے بتایا کہ انہوں نے ایران اور ترکیہ کے صدور سے خطے کی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔
دوسری جانب، وزیرِاعظم نے قومی معیشت پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ معاشی ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، غزہ کی انسانی بحران، اور پاک معیشت کے مستقبل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران کھلی جارحیت وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران کھلی جارحیت وزیراعظم محمد شہباز شریف شہباز شریف کہا کہ
پڑھیں:
چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ہے،اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔جمعے کو جاری تہنیتی بیان میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں،پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔(جاری ہے)
مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے،چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ہےجس پر ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد،تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے،پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی،ماحولیات،زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔\932