City 42:
2025-06-18@13:27:15 GMT

ریلوےحکام کاٹرین کرایوں میں3فیصداضافےکافیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

سٹی42: پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ ٹرین کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق   ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایے 3 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔ یہ اضافہ 20 جون 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔
فیصلے کا اطلاق ریزروریشن اور کرنٹ بُکنگ دونوں پر ہوگا۔ فریٹ سیکٹر پر بھی بوجھ، 23 جون سے نیا نرخ نامہ نافذ ہوگا۔
فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اضاخیل ڈرائی پورٹ پر کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور فریٹ کرایوں میں یہ اضافہ 23 جون 2025ء سے لاگو ہوگا۔

اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کرایوں میں

پڑھیں:

نئے مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو

میشر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نئے مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے تمام چیزوں کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی بجٹ غریب دشمن اور امیر دوست ہے، پنجاب حکومت کا بجٹ بھی غریب دشمن ہے، پنجاب کے بجٹ میں زرعی شعبے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔

پنجاب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم 5335 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متاثرہ کسانوں کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، غلط پالیسیوں سے پنجاب کے کسانوں کو 2200 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صرف کمیشن والے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے، پنجاب کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کےلیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا اثر، ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی کرایے بڑھا دیے
  • پشاور بی آر ٹی کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ
  • نئے مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، بیرسٹر سیف
  • پریم یونین نے عوام دشمن بجٹ کو مستردکردیا
  • پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کافیصلہ ، اعلامیہ جاری
  • بی آر ٹی کے کرایوں میں 10 روپے اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
  • 12 سال بعد سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین کی سروس بحال، روٹ کیا ہوگا؟