سی سی ڈی کے قیام کے بعد پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
سٹی42:سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں سال اب تک پولیس اور مجرموں کے درمیان 777 مقابلے ہوئے، جن میں 363 مجرم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔
سی سی ڈی کے آفیشلی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں 502 افراد زخمی ہوئے اور 468 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 پولیس اہلکار شہید اور 63 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
کرائم کنٹرول کے تحت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 107 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوئے، 53 مجرم زخمی ہوئے اور 49 ملزمان گرفتار ہوئے۔ اس دوران سی سی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
پچھلے سال کی بات کی جائے تو 1164 پولیس مقابلوں میں 541 مجرم ہلاک ہوئے اور 779 زخمی ہوئے۔ اس دوران 40 پولیس اہلکار شہید اور 158 زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 مقابلوں میں زخمی ہوئے سی سی ڈی
پڑھیں:
کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی:گلشن معمار میں کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار صدام حسین شہید ہوگیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے مطابق تھانہ گلشن معمار کے علاقے کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس کانسٹیبل صدام حسین تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار پنکچر کی دکان پر اپنی موٹرسائیکل کا پنکچر لگوا رہا تھا، اسی دوران سفید آلٹو کار میں سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
مزید بتایا گیا کہ شہید ہونے والا پولیس اہلکار رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا گن مین تھا، ڈیوٹی سے چھٹی کر کے گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے 5 خولز 9 ایم ایم اور ایک خول 30 بور قبضے میں لیا ہے، ایس ایچ او گلشن معمار شہید اہلکار کے ہمراہ اسپتال روانہ ہوگئے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایس ایس پی ویسٹ فی الفور مکمل ابتدائی پولیس اقدامات سے آگاہ کریں۔
وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ شہادتوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کامیاب بنائی جائے، شہید کانسٹیبل کے گھر جائیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ وقت شیئر کریں۔
ضیا الحسن لنجارنے کہا کہ پولیس کے قتل میں ملوث اب تک گرفتار ملزمان کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے اور کامیاب تفتیش اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ماہر اور باصلاحیت افسر کو دیا جائے۔