فتح جنگ، 2 لڑکے ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جعفر گاؤں میں پیش آیا جہاں مقامی ڈیم میں نہاتے ہوئے اچانک 2 لڑکے گہرے پانی میں 2 ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کی شناخت 16 سالہ حسیب اور 17 سالہ بلاول کے ناموں سے ہوئی اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں ڈیم میں نہاتے ہوے 2 لڑکے ڈوب گئے۔ ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جعفر گاؤں میں پیش آیا جہاں مقامی ڈیم میں نہاتے ہوئے اچانک 2 لڑکے گہرے پانی میں 2 ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کی شناخت 16 سالہ حسیب اور 17 سالہ بلاول کے ناموں سے ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مقامی افراد نے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیم میں نہاتے
پڑھیں:
بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔