میرب کے نام کے نعرے لگانے پر عاصم اظہر کی مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں سے نجی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔
حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران مشہور گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے ذاتی معاملات کو عوامی ایونٹس میں نہ لائیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ مداحوں نے عاصم کی سابق منگیتر، میرب علی کے نام کے نعرے لگائے جس پر عاصم اظہر نے مائیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں کیونکہ اس سے ان دونوں کی فیملی کو بھی تکلیف پہنچے گی۔
گلوکار کی جانب سے مداحوں کو یاد دہانی کروائی گئی کہ وہ فنکاروں کے ذاتی معاملات کا لحاظ رکھیں۔
A post common by Meer Media Productions (@meermediaproductions)
گلوکار کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ افراد نے عاصم اظہر کے مؤقف کو سراہا جبکہ دیگر نے اس واقعے کو غیر متوقع قرار دیا۔
یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی منگیتر تھے تاہم دونوں نے رواں ہفتے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے دونوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سلووینیا اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی تجارت پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
یورپی یونین کے رکن ملک سلووینیا نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی اسلحہ کی درآمد، برآمد اور ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ اعلان سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے کابینہ اجلاس کے بعد کیا۔ سلووینیا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سلووینیا پہلا یورپی ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین اندرونی اختلافات کے باعث مؤثر اقدامات اٹھانے میں ناکام رہا جس پر سلووینیا نے آزادانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا
حکومتی بیان کے مطابق جب غزہ میں انسانیت سوز صورتحال جاری ہو، اور انسان امدادی سامان نہ ملنے کے باعث مر رہے ہوں، تو یہ ہر ذمہ دار ریاست کا فرض ہے کہ وہ عملی اقدام کرے چاہے وہ دوسروں سے پہلے ہی کیوں نہ ہو۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے سلووینیا نے اسرائیل کو کسی بھی قسم کا فوجی سامان یا اسلحہ برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی۔
جولائی کے آغاز میں سلووینیا نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے 2 دائیں بازو کے اسرائیلی وزراء کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں ‘ناپسندیدہ افراد’ قرار دیا۔ ان پر فلسطینیوں کے خلاف ‘انتہائی تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہوا دینے’ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، چین کا واضح مؤقف
جون 2024 میں سلووینیا کی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔ اس سے قبل آئرلینڈ، ناروے اور اسپین بھی یہی اقدام کر چکے ہیں۔ ان ممالک کے فیصلے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کی مذمت کے پس منظر میں سامنے آئے تھے۔
ادھر فرانس، برطانیہ اور کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کی اسرائیل نے مذمت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسلحہ تجارت سلووینیا یورپی یونین