احمد منصور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکہ کا سرکاری دورہ, فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات.

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا اوورسیز پاکستانیوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا،اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے آرمی چیف سے ملاقات کی.

اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا،معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پر اظہارِ فخر، آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر اظہارِ تحسین،ترسیلات، سرمایہ کاری اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر شکریہ اداکیا.

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اوورسیز پاکستانیوں نے تجاویز اور تجربات فیلڈ مارشل کے ساتھ شیئر کیے،فیلڈ مارشل نے تعاون اور روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا،مل کر محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

واشنگٹن، پاکستانی کمیونٹی سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے سفیر قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا نمایاں کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہونے والے سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستانی تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے اہم اور موثر کردار کی تعریف کی، انہوں نے ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں کامیابیوں سمیت اور پاکستان کی معیشت میں ان کے فعال کردار کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اوور سیز پاکستانیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں بیرون ملک پاکستانیوں کا نمایاں کردار ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز شیئر کیں۔ انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن، پاکستانی کمیونٹی سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ،اوورسیز پاکستانیوں کاپرتپاک استقبال
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکہ میں افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندارخراج تحسین
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات
  • سمندر پار پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر ہیں، ترسیلات و سرمایہ کاری سے پاکستان کا وقار بلند کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اسرائیل، ایران تناؤ ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ واشنگٹن مزید اہمیت اختیار کر گیا