وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے ریلیف کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
آئندہ بجٹ میں صنعتوں کےلیے بڑے ریلیف کی تیاریاں کرلی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کےلیے ریلیف کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صنعت کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ریلیف کے اقدامات تجویز کیے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔
بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان ہے، خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا، بجٹ میں تعمیراتی صنعتوں کے لیے بھی خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر بھی خصوصی سیشن ہوگا، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ود ہولڈنگ ٹیکس ختم امکان ہے خام مال
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی۔
وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
صدر ٹرمپ اوول آفس میں وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کریں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
اس ملاقات میں مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ اور مسئلہ کشمیر پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی تھی۔