وزیر اعظم کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کی خبروں کافوری نوٹس، باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا،شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کی خبروں کافوری نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا،کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی عزت اور توقیر ہمارے سر آنکھوں پر ہے اور ان کو بلا جواز ہراساں کرنا نا قابل قبول ہے جبکہ انہوں نے اس معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے میڈیا میں رپورٹ ہونے والے ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کے معاملے پر فوری نوٹس لیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ سیلز ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کا اختیار 1990ء کی دہائی سے قانون کا حصہ ہے تاہم اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مزید مربوط بنانے کے لیے متعلقہ شقوں میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے تمام معاملہ جانچنے کے بعد انتہائی سختی سے ہدایت کی کہ اس قسم کی کسی بھی ترمیم کو کاروباری برادری یا ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کے لیے ہرگز استعمال نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ با قاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا،کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی عزت اور توقیر ہمارے سر آنکھوں پر ہے اور ان کو بلا جواز ہراساں کرنا نا قابل قبول ہے۔وزیراعظم نے اس معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین میں گرفتاری کا اختیار صرف اور صرف غیر معمولی حجم کے ٹیکس نادہندہ گان تک محدود ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے حوالے سے ایکسٹرنل ریویو اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے،ان قوانین کے غلط استعمال سے تحفظ سے متعلق شقیں فائنانس ایکٹ کا حصہ بنائی جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر پارلیمان میں موجود تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں وفاقی وزراء برائے دفاع، قانون، تجارت، اقتصادی امور، اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت برائے ریلویز، چیئرمین ایف بی آر، معاشی امور کے ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹیکس نادہندہ گان نہیں کیا جائے گا گان کی گرفتاری کو ہراساں معاملے پر ہدایت کی سے ٹیکس
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی طرز کی جدید پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جدید سہولیات سے آراستہ پاک بزنس ٹرین کا لاہور اسٹیشن پر افتتاح کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور ریلوے حکام بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان ریلوے میں "مثبت تبدیلی" پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج مدتوں بعد مجھے لاہور ریلوے اسٹیشن آ کر بہت مسرت ہوئی اور یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔
وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ پاک بزنس ٹرین میں صرف اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے بھی یورپی ریلوے کی طرز پر شاندار سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
شہباز شریف نے نئے ڈیجیٹائز ٹکٹنگ سسٹم کے تعارف، مسافر لاؤنجز، استقبالیہ ڈیسک اور ٹرین میں مسافروں کے لیے یورپ کی طرز پر شاندار انتظامات کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے اور اسے دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ "حنیف عباسی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور میرا مان بڑھایا، ریلوے کی بہتری کے حوالے سے آج میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔"
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ابھی پہلا قدم ہے اور ابھی بہت سی منزلیں باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ پی ڈی ایم دور میں انہوں نے بھی ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی۔
قبل ازیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسافر لاؤنج، استقبالیہ سمیت لاہور ریلوے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ٹرین کوچز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاک بزنس ٹرین لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی اور لاہور سے کراچی کا سفر تقریباً 18.5 گھنٹے میں مکمل کرے گی۔
---