محرم الحرام کے سلسلے میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیشِ نظر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے غیر معمولی اور مؤثر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے ،اس ضمن میں اسٹاف آفیسر ٹو سی ای او واٹر کارپوریشن الٰہی بخش بھٹو نے جاری کردہ ایک مراسلے میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں مذہبی قائدین بالخصوص شیعہ علماء کرام جعفریہ الائنس اور دیگر مذہبی تنظیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ترجیحی اقدامات اور مکمل انتظامات کی تکمیل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں خصوصاً مساجد امام بارگاہوں مجالس سبیلوں اور جلوس کے روٹس پر پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام میں بہتری کو ترجیح دی جائے۔ اس ضمن میں تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور مجالس و جلوسوں کے دوران پانی و صفائی کے تمام امور کی نگرانی کریں تاکہ عزادارانِ امام حسینؓ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ تمام ایگزیکٹو انجینئرز (واٹر) کو اپنے علاقوں میں پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایگزیکٹو انجینئرز (سیوریج) کو جلوس و مجالس کے مقامات پر صفائی سیوریج لائنوں کی درستگی اور مین ہولز کی حالت بہتر بنانے کی خصوصی ہدایت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی ہدایت
پڑھیں:
پاکستانی سیارے کی خلا میں لانچنگ، احسن اقبال چین پہنچ گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ وہ پاکستانی سیارے کی خلا میں لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، وہ چین کی سینئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں خلائی تعاون سمیت سی پیک کے دوسرے مرحلے تجارت، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے۔