آئی سی سی نے تمام فارمیٹس کے لیے نئے قوانین کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے لیے قواعد و ضوابط میں متعدد اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں ون ڈے میچز میں گیند کے استعمال اور کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے تقرر سے متعلق نئی پالیسی ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں گیند کا نیا اصولموجودہ قانون کے مطابق، ون ڈے میچز میں ہر اینڈ سے ایک نئی گیند استعمال کی جاتی ہے اور یہ گیند 25 اوورز تک استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم نئے قانون کے تحت اب دونوں گیندیں 34 اوورز تک استعمال کی جائیں گی، اور 35ویں اوور سے صرف ایک گیند کا انتخاب کر کے اننگز کے اختتام تک اسی سے کھیل جاری رکھا جائے گا۔ اگر میچ 25 اوورز یا اس سے کم کا ہو، تو صرف ایک گیند ہی پورے میچ میں استعمال کی جائے گی۔
آئی سی سی کے مطابق، یہ تبدیلی بالرز کو خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں ریورس سوئنگ کا فائدہ دے گی، جو کہ نئے گیند کے مسلسل استعمال کی وجہ سے قریباً ناپید ہو چکی تھی۔
مزید پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: آئی سی سی نے بھارت کی میزبانی کی درخواست مسترد کردی
کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے لیے نئی ہدایاتاب ہر ٹیم کو ٹاس سے قبل 5 متبادل کھلاڑیوں کی فہرست جمع کروانی ہوگی، جو ممکنہ کنکشن (دماغی چوٹ) کی صورت میں استعمال کیے جا سکیں گے۔ یہ 5 کھلاڑی درج ذیل کیٹیگریز پر مشتمل ہوں گے:
* ایک بیٹر
* ایک آل راؤنڈر
* ایک وکٹ کیپر
* ایک فاسٹ بولر
* ایک اسپنر
اس سے قبل ٹیمیں میچ کے دوران ہی سبسٹیٹیوٹ تجویز کر سکتی تھیں، مگر اب یہ عمل پہلے سے طے شدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ: آئی سی سی کا اضافی پوائنٹس متعارف کرانے کا فیصلہ
بنی ہاپ اسٹائل کیچ اب غیر قانونیآئی سی سی اور میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے باہمی اتفاق سے ’بنی ہاپ‘ اسٹائل کے باؤنڈری کیچ کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اب اگر کوئی فیلڈر میدان سے باہر چھلانگ لگا کر ہوا میں گیند کو واپس کھیل کے اندر دھکیلتا ہے، لیکن اس نے زمین پر قدم رکھنے سے پہلے گیند کو چھوا ہو، تو وہ کیچ غیر قانونی سمجھا جائے گا۔
البتہ، اگر فیلڈر پہلے میدان کے اندر گیند کو چھوئے، اور پھر رفتار کی وجہ سے باؤنڈری سے باہر چلا جائے اور واپس آکر کیچ مکمل کرے تو یہ قانوناً درست ہوگا۔ یہ نیا قانون باقاعدہ طور پر اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا، تاہم آئندہ ہفتے سے آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز میں اس کی عکاسی شروع ہو جائے گی۔
نئے قوانین کا اطلاق کب سے ہوگا؟ٹیسٹ میچز: 17 جون 2025
ون ڈے میچز: 2 جولائی 2025
ٹی20 میچز: 10 جولائی 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعمال کی کے لیے
پڑھیں:
شرح سود میں تبدیلی کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اجلاس کے بعد ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں مانیٹری پالیسی سے متعلق تمام نکات اور فیصلوں کی وضاحت کی جائے گی۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس معمول کے مطابق منعقد ہو رہا ہے، جس میں موجودہ مالیاتی اور اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لیے پالیسی ریٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 5 مئی کو ہونے والے گزشتہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد پر مقرر کیا تھا، جسے کاروباری حلقوں اور اقتصادی ماہرین نے سراہا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ممکنہ کمی اور معاشی سرگرمیوں کو سہارا دینے کے لیے آج ہونے والے اجلاس میں بھی شرح سود میں مزید کمی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔