نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان جاپان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔