وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شاندار شرکت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں اور افراد کو مبارکباد دی جنہوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:“راستہ “پاکستان کی گلیوں سے لندن فیشن ویک تک

وزیراعظم نے کہا کہ اس عالمی ایونٹ میں بھرپور شرکت سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک ترقی کی طرف بڑھتا ہوا ملک ہے جو ٹیکنالوجی، جدت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہمارا ملک ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی ترقی کے اہداف کا حصہ بن رہا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور نوجوان ٹیک کاروباری افراد کو سراہا، جنہوں نے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض میں منعقدہ عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2025 کتنی کامیاب رہی؟

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھا کر بااختیار بنانے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اظہار مسرت پاکستان ٹیک ویک شہباز شریف لندن وزیراعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اظہار مسرت پاکستان شہباز شریف پاکستان کی

پڑھیں:

تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکروہ عزائم ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم دہشتگردوں اور دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کے تناظر میں قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جرگے کا مقصد مقامی عوام کے تحفظات اور جذبات کو سننا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کے مقابلے میں پولیس کی اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی؟

وزیراعلیٰ کے مطابق حالیہ آل پارٹیز کانفرنس میں انہی معاملات پر سنجیدہ غور کیا گیا اور اب عمائدین و مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اظہار افسوس تیراہ شہباز شریف علی امین گنڈاپور فائرنگ قابل مذمت وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک صحافیوں کو آموں کا تحفہ، ’مینگو ڈپلومیسی اِن ایکشن ہے‘
  • مری میں نواز، شہباز اور مریم کی ایک اور ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت
  •  ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
  • تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
  • وزیر اعظم کا سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ سے رابطہ، صحتیابی کیلئے دعا
  • وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت