قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کو عید کی مبارکباد۔اللہ تعالی ہماری عید کی قربانیوں کو قبول کرے۔
وزیرا عظم کی فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جارحیت عصر حاضر کا بد ترین ظلم ہے۔عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی عوام کو ضرور آزادی ملے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور عوام نے سنگین حالات اور چینلنجز کا سامنا کیا۔عام آدمی نے قربانیاں دی اور تنخواہ دار طبے نے بوجھ اٹھایا ہے۔ تنخواہ دار طبقے نے خزانے میں 400 ارب روپے دیے۔ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہے ،آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، میں سمجھتا ہوں وقت آگیا ہے کہ ہم اس بجٹ کو جو آج پیش کیا جارہا ہے ،اس کے بعد ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے،۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ جنگ میں ایک بہت بڑے مخالف سے جنگی قوت کے حوالے سے وہ کہتا تھا کہ ان کا پاکستان سے کوئی موازنہ نہیں، ہم نے روایتی جنگ میں بھارت کو شکست فاش دی ہے،ہمیں معاشی میدان میں بھی آگے نکلنا ہے،یہ مشکل ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی کابینہ نے پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں، پیشرفت کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وزیرِ قانون کی سربراہی میں یہ کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہتے ہوئے درکار ممکنہ معاونت کیلئے کام کرے گی۔
وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے ہر ممکن قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، حکومت کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی اور قانونی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس ضمن میں وزیرِاعظم اس وقت کے صدر جو بائیڈن کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔
قبل ازیں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں شہباز شریف نے ڈاکٹر رینا کیونکا کےسفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا،2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو بھی سراہا۔
یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو بڑھائیں گی۔
Post Views: 6