وزیر اعظم نے تنخواہوں میں 6فیصد اضافہ مسترد کر دیا ، 10فیصد بڑھانے کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم نے یہ تجویز مسترد کر دی اور واضح ہدایت دی کہ مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کو زیادہ ریلیف دیا جائے۔وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ سرکاری ملازمین ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی مشکلات کا احساس ہے، اور حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
پی آئی اے سمیت سرکاری ادارے سالانہ کتنا نقصان کر رہے ہیں؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی