Nawaiwaqt:
2025-09-18@12:55:17 GMT

خیبر پی کے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت: فیصل کنڈی 

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

خیبر پی کے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت: فیصل کنڈی 

ڈیرہ اسماعیل خان (نا مہ نگار) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں علی بابا چالیس چوروں کا راج ہے،  صوبائی حکومت ڈیرہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا رہی ہے، قیام امن پہلی ترجیح ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو بھی وہی ماحول اور سہولیات میسر ہوں جو کراچی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو عید کی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ان جوانوں کو جو سرحدوں اور چیک پوسٹوں پر ریاست اور شہریوں کی حفاظت کررہے ہیں، ان شہیدوں کو سلام جنہوں نے معرکہ حق میں 78 گھنٹوں میں انڈیا کو سبق سکھایا اور دنیا پاکستان سے جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل دنیا میں حامی ممالک کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ ایک وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکہ اور دیگر ممالک کے دورہ پر ہیں۔ بلاول نے عالمی سفارتی محاذ پر  نانا اور والدہ  کی یاد تازہ کی ہے اور ثابت کیا کہ بھٹو خاندان ہر وقت پاکستان کے دفاع کے لئے مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انڈیا کا میڈیا ایک بالی ووڈ فلم کا منظر پیش کررہا تھا جبکہ ہمارا میڈیا ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا تھا۔ گورنر ہائوس میں ایک تقریب اسی ماہ منعقد کی جارہی ہے جس میں میڈیا سمیت دیگر افراد کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہے تاکہ گندم کی ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کورنگی میں مرکز برائے معذوری شمولیت کا افتتاح کیا اور کہا کہ سندھ حکومت امن و امان کی بحالی اور خصوصی افراد کو معاشی عمل میں شامل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔، مرکز محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران سندھ حکومت نے “ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام” کے تعاون سے قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑے پیمانے پر ہونے والے سیلابی نقصانات کے بعد زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے زرعی ایمرجنسی کے اعلان اور کمیٹی کے قیام پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔ ہم اپنے کاشتکاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سے امداد لینے کے فیصلے کی بھی تائید کی۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
  • سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
  • چالیس ممالک کی افواج اور ایک اسرائیل