data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے چیئرمین بلاول زرداری اس وقت ایک اہم مشن کی سربراہی کر رہے ہیں اور پاکستان کا موقف دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں،یہ ایک تاریخی عید ہے کیونکہ آج ہم ایک فاتح قوم کی حیثیت سے عید منا رہے ہیں اور اللہ پاک ہماری قوم اور فوج کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راول ہائوس راہوکی ٹنڈو جام میں نماز عید الاضحی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے غزہ، افواج پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شہدا ء کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ عید کا دن ایک خوشی اور اتحاد کا دن ہے اور ہمیں متحد ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہے، آج شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت پاکستان اس قابل بنا کہ اس نے اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔صوبائی وزیرنے جنگ کے دوران میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا بہترین جواب دیا اور اس کا دفاع کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم دنیا میں کسی بھی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے سب سے بڑا ہائوسنگ پروجیکٹ تعمیر کر رہے ہیں اور اب تک 8لاکھ سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں جن میں سولر ہوم سسٹم بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے اور ہم صوبے کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور وفاقی حکومت کو بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل کا حل نکالنا چاہیے، پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ وہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر مثبت سیاست کرے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)

جلا ئوگھیرائو کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، اور ہم انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں،شرجیل میمن
59عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں، حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے، میڈیا سے بات چیت

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے باعث ناردرن ایریاز میں شدید نقصان ہوا ہے، تاہم سندھ حکومت مکمل الرٹ ہے اور کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو ہم امداد کے لیے حاضر ہیں۔ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملنے پر پیپلز پارٹی کو خوشی نہیں ہوتی، لیکن اگر کوئی جلاؤ گھیراؤ کرے تو اسے معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ملکی املاک کو آگ لگانا سیاست نہیں، بلکہ دہشتگردی ہے۔ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلا گھیرا کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، اور ہم انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔ اب تک 59عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے۔سندھ حکومت نے 2010 سے اب تک کئی بار شدید بارشیں اور سیلاب دیکھے ہیں، اس لیے ہم ہر ممکن انتظامات کے ساتھ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی امداد یا انتظامیہ کی ضرورت ہوگی، سندھ حکومت اپنی خدمات پیش کرے گی۔ صوبے میں بڑے اسپیل آنے کی صورت میں پوری مشینری تیار ہے، اور انتظامیہ پہلے ہی سے الرٹ پر ہے۔بلوچستان میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شرجیل میمن نے بتایا کہ کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، آن لائن اور ون ونڈو آپریشن کا آغاز ہوگا، اور اس وقت پاکستان میں کاروبار کے لیے سنہری موقع موجود ہے۔لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری اور سخت ایکشن لیا ہے۔ مخدوش عمارتوں کو خالی کروایا جا رہا ہے، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع دیں، کیونکہ ان سے قیمتی انسانی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
  • اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن
  • بارش کی تباہ کاریوں کیخلاف کسی صوبے کو مدد چاہیے تو حاضر ہیں، شرجیل میمن
  • 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن
  • 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا: شرجیل میمن
  • شدید بارشیں، سیلاب،کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو امداد کیلئے حاضر ہیں:شرجیل میمن