سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ،چار تجاویز زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وفاقی کابینہ کرے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو ریلیف دینے کے لیے چار مختلف تجاویز زیرغور ہیں،تاہم ابھی تک کسی تجویز کو حتمی شکل نہیں دی گئی،ایک اہم تجویزکے تحت گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
دوسری تجویزکے مطابق مہنگائی کے تناسب سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے،ایک اورتجویزکے مطابق گزشتہ دو ایڈہاک ریلیف الاؤنسز میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی الگ تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔
فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
ذرائع کے مطابق ان تجاویز پر مشاورت کے بعد ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے، جو آج کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے خواہاں ہیں، جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی ملازمین کو رعایت دینے کے لیے مثبت مشورے دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب آرمڈ فورسز کے لیے متعارف کروائی جانے والی کنٹری بیوٹری پنشن سکیم پر عملدرآمد مؤخر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نافذ کی جانی والی اس سکیم کا اسٹرکچر تاحال مکمل طور پر تیار نہیں ہو سکا، جس کے باعث آرمڈ فورسز کو اس سکیم سے مستثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے۔
نان فائلرز کیلئے بڑی مشکل، بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز
وفاقی کابینہ آج اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے، ایڈہاک ضم کرنے اور پنشن سکیم جیسے اہم معاملات پر حتمی فیصلہ کرے گی جس کے بعد بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں کے مطابق گئی ہے کے لیے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کے بعد وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری کردیا۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیا آفس میمورنڈم جاری کر دیا، کرایہ کی نئی حد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے لیے مقرر کی گئی، نئے کرایہ کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی۔
اسلام آباد میں گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 13 ہزار روپے مقرر، دیگر اسٹیشنز پر گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے حد 12 ہزار 193 روپے کی گئی۔
فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
گریڈ 3 تا 6 کے لیے اسلام آباد میں 20 ہزار 313 روپے کرایہ مقرر، دیگر شہروں میں 17 ہزار 860 روپے کرایہ مقرر کی گئی۔
گریڈ 7 تا 10 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 30 ہزار 346 روپے جبکہ دیگر شہروں میں کرایہ 27ہزار162 روپے مقرر ہوئی، گریڈ 14 تا 16 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 57 ہزار 507 روپے تک مقرر اور دیگر شہروں میں کرایہ پچاس ہزار 198 روپے مقرر کی گئی۔
گریڈ 17 تا 18 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 76 ہزار 122 روپے مقرر، دیگر شہروں میں کرایا 66ہزار411 روپے مقرر اسی طرح گریڈ 20 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ بڑھا کر 1 لاکھ 27 ہزار 95 روپے کر دیا گیا۔
انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع
دیگر شہروں میں کرایا 1 لاکھ 92 ہزار 296 روپے مقرر، گریڈ 22 افسران کے لیے اسلام آباد میں نیا کرایہ حد 1 لاکھ 82 ہزار 121 روپے، دیگر شہروں میں کرایہ 1لاکھ 65 ہزار076 روپے مقرر کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ تمام نئی الاٹمنٹز پر لاگو ہوگا، الاٹی اگر ذاتی وسائل سے مکان کرایہ پر لے تو کرایہ مالک کے مطالبے تک بڑھایا جا سکے گا۔