Juraat:
2025-09-18@00:30:06 GMT

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا( حجم 17 ہزار 600 ارب روپے مقرر)

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا( حجم 17 ہزار 600 ارب روپے مقرر)

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد، ، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز

نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا ، جس کا حجم 17 ہزار 600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب اور ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے ، بجٹ خسارے کا ہدف بھی یہی مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نان ٹیکس آمدن دو ہزار 584 ارب روپے، صوبے ایک ہزار 220 ارب کا سرپلس دیں گے، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع ہے،بجٹ میں تعلیم کیلئے 13 ارب 58 کروڑ اور صحت کیلئے 14 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس ، گزشتہ 2 ایڈہاک میں سے ایک ایڈہاک تنخواہوں میں ضم کرنے کی بھی تجویز ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 تک 15 فیصد تنخواہوں میں اضافے ،آرمڈ فورسز کو کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم سے مستثنی ٰرکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1153 ارب روپے وصولیوں ، سیلز ٹیکس ہدف سے 4943 ارب ، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار 741 ارب ، نان ٹیکس آمدن سے 2 ہزار 584 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1311 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ، صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے 7 ہزار سے زائد ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی میں کمی اورسمندر پار پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔علاوہ ازیں اوورسیز کیلئے پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ کیلئے این او سی کی پابندی ختم کئے جانے کا امکان ہے ، رئیل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم کئے جانے اور پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلرز، نان فائلرز کیلئے ایف ای ڈی میں ردوبدل کی تجاویز شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کی تجویز ہے ملازمین کی ارب روپے کرنے کی

پڑھیں:

راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل

راولپنڈی:

راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوسرے دن کا عمل مکمل ہوگیا۔ اس مہم کے تحت 9 سے 14 سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مہم کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 609 بچیاں مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے دن 49 ہزار 783 بچیوں کو ویکسین دی گئی، تاہم اب تک 12 ہزار 602 بچیاں ویکسین سے محروم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کا ہدف 65 ہزار 950 بچیوں کا تھا لیکن اس میں صرف 75 فیصد ہدف حاصل ہوسکا۔ والدین کے انکار کے باعث 8 ہزار 402 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی۔

کارکردگی کے لحاظ سے تحصیل کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سب سے آگے ہیں جہاں 86 فیصد ہدف پورا ہوا۔ اس کے برعکس ٹیکسلا اور کلر سیداں میں کم ترین کارکردگی سامنے آئی جہاں بالترتیب 61 اور 63 فیصد ہدف ہی حاصل ہوسکا۔

محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ والدین کا انکار اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں مہم کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ تاہم راولپنڈی سٹی، کینٹ اور رورل میں سب سے زیادہ بچیوں کی ویکسی نیشن کروائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
  • اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
  • وفاق کےملازمین کے بچوں کیلئے مالی سال 26-2025کے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
  • اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ٹاسک فورس کی تجویز دیدی
  • پاکستان کی اسرائیلی اقدامات روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز