ڈھاکہ+اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی، ان کا وزارت داخلہ پہنچنے پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا، گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزراء داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد عنقریب سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔ملاقات کے دوران انسداد منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی گئی اور انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پولیس اکیڈمیوں میں ٹریننگ پروگرامز کے باہمی تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کا دورہ پاکستان بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم نے پولیس ٹریننگ کی پیشکش پرپاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ بنگلہ دیش کے وزیر مملکت داخلہ خدا بخش، سیکرٹری داخلہ نسیم الغنی، ایڈیشنل سیکرٹری سکیورٹی ڈویژن شمیم خان جبکہ پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، پولیٹیکل قونصلر کامران دونگل سمیت اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے لیے

پڑھیں:

دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟

2025 کی دوسری ششماہی کے لیے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں سنگاپور کا پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار پایا ہے، جس سے 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر ممکن ہے۔ دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر ہیں جنہیں 190 ممالک کی ویزا فری رسائی حاصل ہے۔

تیسرے نمبر پر یورپی ممالک جیسے ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹس ہیں، جن کے حاملین 189 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، کتنے ممالک تک بغیر ویزا رسائی ممکن؟

امریکی پاسپورٹ اس فہرست میں 10ویں نمبر پر آ گیا ہے، اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ٹاپ 10 سے باہر ہو سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور چین نے گزشتہ دہائی میں اپنی رینکنگ میں زبردست ترقی کی ہے، جبکہ پاکستان دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ 96ویں نمبر پر ہے اور صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ دیتا ہے۔ پاکستان سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی پاسپورٹ پاکستان جاپان جنوبی کوریا سنگاپور متحدہ عرب امارات ہینلے اینڈ پارٹنرز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
  • پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکافیصلہ کرلیا
  • دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
  • پاکستانیوں کے لیے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت  
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت
  • دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟