وزیراعظم کا امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری ریسکیو کوششیں اس قدرتی آفت سے مزید لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں کچھ دن پہلے اسی قسم کے واقعے کا سامنا کرنا پڑا اور ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کو پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قوم کے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائلوزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔
شہباز شریف آج لاہور کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئےاور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان بالکل بھی سیاسی نہیں ہے بلکہ ہتک عزت کی تھی۔
وزیراعظم نے سماعت کے آخر میں کہا کہ جج صاحب اگر اُن سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔
کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔