تونسہ شریف میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن: فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب کے ضلع تونسہ شریف میں امن دشمن عناصر کے خلاف ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ایک اہم شدت پسند گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم کارروائی میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 5خطرناک دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے جب کہ مزید 8 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
آپریشن تھانہ وہوا کی حدود میں واقع جادے والی کے مقام پر رات گئے انجام دیا گیا، جہاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیا۔ جیسے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں پہنچے تو شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم جوابی کارروائی میں 5دہشتگرد مارے گئے اور دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گروہ ملک میں دہشت گردی کے کئی منصوبوں میں ملوث رہا ہے۔
کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ معاون نیٹ ورک یا پناہ گاہ کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیمیں علاقے کی مکمل چھان بین میں مصروف ہیں، جبکہ اطراف کے علاقوں میں بھی نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی تفصیلات موصول ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور دہشتگردوں کے خلاف اس کامیاب کارروائی کو قابل فخر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف ہر محاذ پر پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی پہلے بھی خارجی شدت پسندوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں اور اس مرتبہ بھی ہمارے بہادر سپوتوں نے اپنی مہارت، عزم اور قربانی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی آپریشن میں شامل تمام افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک ان کا پیچھا کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دشمن عناصر ہمارے ملک کے امن، ترقی اور استحکام کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔