رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، پیکیج کے تحت مستحق افراد کا وقار برقرار رکھتے ہوئے شفاف انداز میں ادائیگیاں کی گئیں۔
رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی اور مستحقین تک رقوم کی ڈیجیٹل فراہمی کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی پذیرائی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے رقوم کی منتقلی ممکن ہوئی، ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی انتہائی سہل اور شفاف رہی، پروگرام کے تحت 79 فیصد رقوم ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی گئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ادائیگی کے پرانے نظام میں بہت خامیاں تھیں جو کہ اس جدید نظام سے دور ہوئیں، نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے، ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مربوط نظام کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عمل میں صوبوں کو بھی شامل کریں گے، الحمدللہ ٹیم ورک کی بدولت مستحق خاندانوں کو رقوم کی فراہمی ممکن ہوئی ، آئندہ سال ڈیجیٹل طریقے سے 100 فیصد فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں گے۔
تقریب میں سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر احمد علی نے پی ایم رمضان ریلیف پیکیج اور ڈیجیٹل والٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایم رمضان ریلیف پیکیج کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے افسران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز دیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رمضان ریلیف پیکیج شہباز شریف نے رقوم کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے میاں خان بگٹی کی ملاقات، حلقے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ بگٹی، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میاں خان بگٹی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے کے سیاسی اور عوامی امور سے آگاہ کیا اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے حلقے کی صورتحال میں بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔