data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلسل بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتی کی وارداتوں، اسٹریٹ کرائمز اور پولیس کی مجرمانہ غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہری آج ایک خوفناک، غیر محفوظ اور قانون سے ماورا ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ شہر میں جرائم کا راج ہے اور حکومت مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیںجن میں شہریوں سے نہ صرف قیمتی اشیا چھینی جا رہی ہیں بلکہ معمولی سی مزاحمت پر انہیں گولیاں مار کر قتل بھی کر دیا جاتا ہے، مگر حکومت اور پولیس صرف دعوؤں اور بیانات تک محدود ہے۔ اس بدترین صورتِ حال کی تازہ مثال گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہے، جہاں ڈاکوؤں نے ایک 25 سالہ نوجوان جبران کو ڈکیتی کی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کردیا، نوجوان اپنے والد کے انتقال پر سعودیہ عرب سے کراچی واپس آیا تھا، لیکن بدقسمتی سے اس کا استقبال ایک قاتل شہر نے کیا۔ کیا اس شہر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں رہ گئی؟منعم ظفر خان نے کہا کہ صرف ماہ جون 2025ء کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی 5000 سے زاید وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق 3883 شہریوں سے موٹر سائیکلیں، 138 گاڑیاں اور 1436 موبائل فون اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے جبکہ رواں سال فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50ہوگئی ہیں، یہ صرف وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ بے شمار وارداتیں پولیس کے ناروا رویے یا خوف کے باعث رپورٹ ہی نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اب صرف چوری یا لوٹ مار نہیں رہے بلکہ ایک باقاعدہ مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں جنہیں بااثر افراد اور پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ یہ جرائم ایک منظم نیٹ ورک کے تحت ہو رہے ہیں اور حکومتی بے حسی نے کراچی کے عوام کو مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ دن دہاڑے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے، خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔منعم ظفر خان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف فوری اور مؤثر آپریشن شروع کیا جائے،شہر میں ’’سیف سٹی‘‘ منصوبے کو فی الفور فعال کیا جائے،محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے،پولیس میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے، خواہ وہ کسی بھی زبان بولنے والے ہوں۔جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی آواز ہے اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم کراچی کو پرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جائے

پڑھیں:

بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 10 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون‘ موٹر سائیکل‘ نقدی اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ماضی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل جہانگیر شہید ہوگئے تھے جبکہ گرفتار ملزم کو اس جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی جاچکی تھی۔ الفلاح تھانے کی حدود ملیر کالا بورڈ میں ریلوے پلیا کے نزدیک پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے جن میں سے ایک زخمی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خالد اورامیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نئی سبزی منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت جمعہ خان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • پیپلز پارٹی نااہلی اور کرپشن کا امتزاج، احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا۔ منعم ظفر خان
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر