City 42:
2025-07-28@09:10:23 GMT

بابا وانگا کی رواں سال 2025 سے متعلق حیرت انگیز پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT

ویب ڈیسک : بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی بابا وانگا جن کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں انہوں نے رواں برس 2025 لیے بھی حیرت انگیز پیشگوئی کی تھی۔

 بابا وانگا کے نام سے مشہور نابینا خاتون نجومی جنہوں نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں،آنجہانی باباوانگا کو اس دنیا سے گزرے 29 برس ہو چکے  مگر ان کی موت کے بعد بھی ان کی کئی پیشگوئیاں عالمی سطح پر درست ثابت ہو چکی ہیں۔

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے

 خلائی مخلوق ہمیشہ سے انسان کے لیے دلچسپ موضوع رہی ہے، کئی فلموں میں ہم انسان اور خلائی مخلوق کا سنگم دیکھ چکے ہیں  تاہم تمام تر مفروضوں کے باوجود اب تک خلائی مخلوق کے حوالے سے کوئی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں لیکن اب بابا وانگا نے رواں برس 2025 میں ہی خلائی مخلوق اور انسان کے ملاپ کی دلچسپ اور حیرت انگیز پیشگوئی کر کے دنیا میں تجسس پھیلا دیا ہے،بابا وانگا کے مطابق 2025 میں انسان اور خلائی مخلوق کی پہلی بار ملاقات ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتا دیا تھا کہ یہ نا قابل فراموش واقعہ کھیلوں کے کسی بڑے ایونٹ کے دوران ہوگا۔

چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا

 2025 تقریباً نصف سے زائد گزر چکا ہے، تاہم آئندہ مہینوں میں کھیلوں کے کئی عالمی مقابلے منعقد ہونے ہیں۔ ان مقابلوں میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور اربوں دیکھیں گے،اسی تناظر میں بابا وانگا کی پیش گوئی نئی بحث کا موضوع بن چکی ہے اور ان کی پیشگوئیوں پر یقین رکھنے والے امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ایسا سپر باؤل یا ومبلڈن جیسے عالمی مقابلوں میں ہو سکتا ہے۔

 اس حوالے سے ماہرین فلکیات اور جدید نجومیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جیمز خلائی دوربین سرگرمی سے کائنات میں زندگی تلاش کر رہی ہے لہذا عین ممکن ہے اسی سال کسی سیّارے میں کوئی زندہ مخلوق مل جائے یا ہماری تنصیبات سے خارج ہوتے برقی سگنل پکڑ کر خود زمین پر آ پہنچے تاہم بابا وانگا کی پیشگوئی کے ساتھ سائنس اور نجوم کے مابین اس دلچسپ ملاپ نے عوامی تجسس کو بڑھا دیا ہے اور اب سوال یہی ہے کہ کیا واقعی ہم 2025 میں کسی غیر زمینی مخلوق سے روبرو ہونے جا رہے ہیں؟

اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد

 اس سے قبل بابا وانگا کی عالمی سطح پر جو پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔ ان میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی موت، سوویت یونین کی تحلیل (یہ دونوں واقعات انہوں نے اپنی زندگی میں دیکھے)۔

 جب کہ ان کے دنیا سے گزر جانے کے بعد ان کی مستقبل کے حوالے سے کی گئی بڑی پیشگوئیوں میں سے امریکا پر نائن الیون حملہ، جاپان میں سونامی اور 2025 گرم ترین سال کی پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔

‎وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کی اہم ملاقات


 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بابا وانگا کی درست ثابت ہو خلائی مخلوق

پڑھیں:

نسٹ کے طلبا آئی ایس ایس پر مبنی عالمی فائنلز میں پہنچ گئے

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)، ملک میں خلائی ترقی کے فروغ کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔

خلائی تعلیم، آگاہی اور بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں سپارکو کی کوششوں کے ذریعے تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوتی ہے تاکہ وہ خلائی شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

اسی سلسلے میں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج (Kibo-RPC) 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ ایک بین الاقوامی روبوٹکس مقابلہ ہے جو جاپانی کیبو ماڈیول میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر منعقد ہوتا ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد جاپانی خلائی ایجنسی اور اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے خلائی امور کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔

اس سال دنیا بھر سے 51 طالبعلم ٹیموں نے Kibo-RPC میں اقوامِ متحدہ کے انوسا سلاٹ کے لیے مقابلہ کیا۔ سخت انتخابی مراحل کے بعد، نسٹ کی ٹیم “5AM” نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر 13 بہترین ٹیموں میں جگہ حاصل کر لی۔

فائنل راؤنڈ میں یہ منتخب ٹیمیں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فری-فلوٹنگ روبوٹس کو پروگرام کریں گی تاکہ وہ مائیکرو گریویٹی کے حقیقی ماحول میں پیچیدہ خودکار مشن انجام دے سکیں۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ سپارکو خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں قومی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے تعلیمی سرگرمیوں اور ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور معاونت کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے، راغب نعیمی
  • نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
  • پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں بھیجا جائے گا، اسپارکو
  • انسانی دماغ کے ایک حیرت انگیز راز کا انکشاف
  • بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے ناسا مشن تیار
  • 2025، انسان اور خلائی مخلوق کے ملاپ کا سال، بابا ونگا کی پیشگوئی
  • روس نے ایرانی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
  • نسٹ کے طلبا آئی ایس ایس پر مبنی عالمی فائنلز میں پہنچ گئے
  • ایرانی مواصلاتی سیٹلائٹ ’’ناہید 2‘‘ کامیابی سے لانچ کردیا گیا