وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کے اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے پر فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی درخواست پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے 2 مئی کو ہونے والا سی سی آئی اجلاس آج ہی طلب کرلیا ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کا اجلاس آج شام وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا۔ سندھ کی درخواست پر ہونے والے اجلاس میں کینالوں کے معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی اور اس مسئلے کا حتمی حل نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں: متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

وزیرِ اطلاعات سندھ نے یہ بات کہی کہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون سے سندھ کے زرعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کینالوں کے پانی کے حوالے سے کئی اہم نکات پیش کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے تحت نہروں کا معاملہ ختم ہوجائے گا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ کی نمائندگی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

CCI بلاول بھٹو سی سی آئی شہباز شریف مشترکہ مفادات کونسل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو شہباز شریف مشترکہ مفادات کونسل شہباز شریف اجلاس میں سندھ کی

پڑھیں:

بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن

---فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کے بعد ملک میں آمرانہ سوچ کو فروغ ملا، عوامی حقوق سلب اور جمہوری ادارے کمزور ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  •  شہباز شریف، اردگان، الہام علیوف کی چہل قدمی، خوشگوار گفتگو
  • آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے،شہباز شریف کی مذاق میں آذر بائیجان کے صدر کو تجویز
  • بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک اور آذری صدور کیساتھ چہل قدمی، ویڈیو وائرل
  • وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا 2 روزہ آذربائیجان مکمل؛ پاکستان کے لیے روانہ
  • وزیرِاعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان کے شہر خان کندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت ، عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے
  • وزیر اعظم کی چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی کیلئے کوششیں جاری، نواز شریف کی منظوری باقی
  • عمران خان اپنے لوگوں کی وجہ سے جیل میں ہیں، شرجیل میمن