ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے سولر پینلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ ویلیوایشن رولنگ کے مطابق سولر پینلز کی نئی کسٹم ویلیو 0.08 سے 0.09 ڈالر فی واٹ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ویلیو 0.11 ڈالر فی واٹ تھی۔

اس فیصلے کے بعد امکان ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو، جس سے صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سولر صارفین کو کسٹم ویلیو میں کمی کے بعد کتنا فائدہ ہوگا؟ آئیے جانتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسٹم ویلیو میں کمی سے درآمدی لاگت کم ہوگی، جس کا براہ راست اثر صارفین تک پہنچنے والی قیمت پر لازمی پڑے گا۔ پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین آفاق علی خان کا کہنا ہے کسٹم ویلیو میں حالیہ کمی بظاہر معمولی نظر آتی ہے، لیکن اس کا اثر درآمدی لاگت پر براہ راست پڑے گا۔ اور اس کمی سے فی واٹ سولر پینل کی قیمت میں 1 سے 2 روپے کی کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں: فلیٹس میں رہنے والے لوگ کیسے اور کتنے میں سولر سسٹم لگوا سکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ سولر پینلز کی قیمتوں کا بڑا حصہ درآمدی لاگت پر مشتمل ہوتا ہے، اور چونکہ کسٹم ویلیو 0.

11 ڈالر فی واٹ سے کم ہو کر 0.08 سے 0.09 ڈالر ہو گئی ہے، اس لیے درآمد کنندگان کو مالی لحاظ سے واضح ریلیف ملے گا۔ تاہم، اس کا فائدہ عام صارف تک تب ہی منتقل ہوگا جب یہ کمی ریٹیل لیول پر قیمتوں میں بھی جھلکے۔

ڈائریکٹر ری نرجی سلیوشنز شرجیل احمد سلہری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس کمی سے فی واٹ سولر پینل کی قیمت میں 2 روپے سے زیادہ کی کمی متوقع نہیں ہے۔ جو ظاہر ہے اتنی بڑی کمی تو نہیں ہے۔ مگر خاص طور پر وہ لوگ جو 5 یا 10 کلو واٹ کے سسٹمز لگوانا چاہتے ہیں، انہیں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کسٹم ویلیو کم ہوئی ہے، لیکن مارکیٹ میں قیمتوں پر اثر اس وقت واضح ہوگا جب درآمد کنندگان اور ڈسٹری بیوٹرز اس کمی کو اپنے ریٹ کارڈز میں شامل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن سولر پینلز شرجیل احمد سلہری قیمتوں میں کمی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سولر پینلز شرجیل احمد سلہری قیمتوں میں کمی

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔

خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے اگلے 15 روز تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 43 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اس سے قبل 263 روپے دو پیسے مقرر تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے دو پیسے کا اضافہ کرکے 275 روپے 42 پیسے سے مہنگا کرکے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری،حافظ نعیم
  • سندھ بار کونسل انتخابات: دونوں بڑے پینلز کے امیدواروں نے نشستیں جیت لیں
  • قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
  • موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
  • ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی