انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے اختتام پر پیش آئے ’ہینڈ شیک تنازع‘ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’10 رنز سے کچھ نہیں بدلتا‘۔

اس تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب بین اسٹوکس نے میچ کے آخری دن کھیل کو ڈرا قرار دینے کی پیشکش کی، حالانکہ اس وقت بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجا اور واشنگٹن سندر اپنی سنچریوں کے قریب تھے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے کھیل جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:’کھیل جاری رہنا چاہیے‘، گنگولی کا پاک بھارت ایشیا کپ ٹاکرے پر تبصرہ

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اسٹوکس نے کہا کہ جدیجا اور سندر نے شاندار اننگز کھیلی۔ ہماری ٹیم نے میچ کو جیتنے کی آخری حد تک پہنچایا، لیکن جب اندازہ ہو گیا کہ نتیجہ ممکن نہیں، تو میں نے اپنے مرکزی باؤلرز کو مزید تھکانے کا خطرہ مول نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنچری سے 10 رنز کم ہوں یا زیادہ، اصل بات یہ ہے کہ آپ نے اپنی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ یہی اصل کامیابی ہے۔

بین اسٹوکس نے آخری اوورز میں غیر معروف باؤلر ہیری بروک کو گیند تھمائی، جس پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید بھی ہوئی۔

انہوں نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور اگلے میچ کی تیاری ان کے پیش نظر تھی۔

دوسری جانب بھارتی کوچ گوتم گمبھیر نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدیجا اور سندر اپنی سنچریوں کے مکمل طور پر مستحق تھے، خواہ میچ ڈرا ہی کیوں نہ ہو رہا ہو۔

یہ تنازع سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کو بڑھا رہا ہے۔ بھارت کو اگلا میچ ہر صورت جیتنا ہوگا تاکہ سیریز 2-2 سے برابر ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت جدیجا کپتان بین اسٹوکس کرکٹ گوتم گمبھیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت کپتان بین اسٹوکس کرکٹ گوتم گمبھیر بین اسٹوکس اسٹوکس نے کہا کہ

پڑھیں:

گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا

بالی وُڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جنہیں جوڑے نے کئی بار مسترد کیا، مگر اب سنیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوہر کے مبینہ معاشقے پر کھل کر بات کی ہے۔

سنیتا آہوجا نے پارس ایس چھابڑا کے پوڈکاسٹ ابرا کا ڈبرا شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی شوہر کے ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سنا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کسی بات پر یقین نہیں کرتیں جب تک اپنی آنکھوں سے دیکھ نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے بھی یہ سنا ہے، لیکن جب تک میں اسے اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں یا رنگے ہاتھوں پکڑ نہ لوں، میں کسی بات کا اعلان نہیں کر سکتی۔ ہاں، سنا ہے کہ وہ مراٹھی اداکارہ ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام

سنیتا نے مزید کہا کہ اس عمر میں گووندا کو اس طرح کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ اپنی بیٹی ٹینا اور بیٹے یشوردھن کے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

گفتگو کے دوران سنیتا نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ مالی طور پر خودمختار بنیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یوٹیوب پر وی لاگنگ کر رہی ہیں اور 4 ماہ میں سلور بٹن حاصل کر چکی ہیں۔
ان کے مطابق ’عورت کو خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے۔ اپنا کمانا ایک الگ خوشی دیتا ہے۔ شوہر سے پیسے مانگنے سے بہتر ہے کہ اپنی محنت سے کمائیں۔‘

اسی موقع پر سنیتا نے شوہر سے بڑے گھر کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فی الحال اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ 4 بیڈ روم والے گھر میں رہتی ہیں جبکہ گووندا ان کے ساتھ نہیں رہتے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا’ یہ گھر ہمارے لیے چھوٹا ہے۔ میں اس پوڈکاسٹ کے ذریعے چیچی (گووندا) سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے لیے 5 بیڈ روم والا بڑا گھر خرید لو، ورنہ دیکھ لینا کیا ہوتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: گووندا اور اہلیہ سنیتا میں طلاق، حقائق کیا ہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ سنیتا نے اپنے بھتیجے کرشنا ابھیشیک کے ساتھ پرانے اختلافات ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا ’اب کسی بچے سے کوئی جھگڑا نہیں۔ کرشنا میرا بچہ ہے، میں نے اسے پالا ہے۔ اب وقت لڑنے کا نہیں، خوش رہنے کا ہے۔ میں چاہتی ہوں سب بچے ہنسیں، خوش رہیں۔‘

گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، جو کئی سال تک خفیہ رکھی گئی۔ ان کی بیٹی ٹینا آہوجا 1989 میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کے بیٹے کا نام یشوردھن ہے۔ جوڑا گزشتہ کچھ عرصے سے ازدواجی اختلافات کی خبروں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، تاہم اب سنیتا کے اس انٹرویو نے ان افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکارہ گووندا انٹرٹینمنٹ سنیا آہوجا

متعلقہ مضامین

  • خفیہ ایٹمی تجربہ کرنے کا الزام؛ صدر ٹرمپ کے بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا
  • ’استغفراللہ کہنا مناسب نہیں تھا‘، صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا بیات کا ردعمل
  • سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش
  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب