بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈرائونا خواب ہے،بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے، مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈرائو نا خواب
ہے،پٹرول اور بجلی پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع سولر پینل پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے،اب سولر پینل بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں، مہنگی ترین بجلی، طویل لوڈشیڈنگ اور اب سولر پینل پر ٹیکس غریب جائیں تو کہاں جائیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریب عوام کا نہیں بلکہ شریف خاندان کے بزنس ونگ کا بجٹ ہے، بہتر ہوتا کہ یہ بجٹ جاتی امرا یا لندن کے مے فئیر اپارٹمنٹ میں پیش کیا جاتا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غریب عوام کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
لاہور میں جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑا گیا
لاہور:ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ پر ایک پلاسٹک بوتل بنانے والے جعلی یونٹ کا پتہ لگا لیا۔
اس یونٹ میں معروف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں تیار کی جارہی تھیں اور ان بوتلوں کو جعلی ڈرنکس یونٹس کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے اس یونٹ کی چیکنگ کے دوران 1100 تیار شدہ نقلی پلاسٹک بوتلیں برآمد کیں۔ اس کے علاوہ، 2 مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین اور 9 بوریاں پلاسٹک بوتل پری فوم (خام مال) بھی ضبط کی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یہ یونٹ ایک رہائشی علاقے میں چھپ کر چل رہا تھا جہاں جعلی بوتلوں کی تیاری کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی بوتلوں کی تیاری کے دوران ناقص پلاسٹک استعمال کیا جا رہا تھا، جو قوانین کے خلاف ہے۔
عاصم جاوید نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور جعلی بوتلوں کی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کر کے جعلی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنائی گئی ہے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ارد گرد موجود ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔