کراچی میں نصب سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پہلی چوری کی گاڑی پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
سندھ پولیس کی جانب سے شہر قائد میں نصب کیے گئے سیف سٹی کیمروں نے باقاعدہ کام کرنا شروع کردیا جس کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ لگی پہلی گاڑی پکڑی گئی
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پاکستان چوک سے پیپلزاسکوائر جانے والی جعلی نمبر پلیٹ گاڑی سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔
پولیس نے کارروائی کر کے جعلی نمبر بی ایل 2206 لگی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں نے گاڑی پر لگی جعلی نمبر پلیٹ کی شناخت کی جسکے بعد چیکنگ پر موجود تھانہ آرام باغ پولیس موبائل کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے تعقب کرکے گاڑی کو روکا تو سیاہ رنگ کی گاڑی الطاف حسین ولد حاجی اللہ ڈینو نامی شخص چلا رہا تھا جبکہ گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کو چیک کیا گیا تو نمبر فارچیونر گاڑی کی نام پر رجسٹرڈ پایا گیا۔
پولیس نے دھوکے سے دوسری گاڑی کا رجسٹریشن نمبر استعمال کرنے کے الزام میں گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار اور گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ جبکہ واقعہ کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی نمبر سیف سٹی سٹی کی
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔