پی ٹی اے کا جعلی اور ٹیمپرڈ موبائل ڈیوائسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)پی ٹی اے کا جعلی اور ٹیمپرڈ موبائل ڈیوائسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی طور پر ٹیمپرنگ اور جعلی/پیچڈ موبائل ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف کارروائی کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) گوجرانوالہ کے تعاون سے گوجرانوالہ میں دو کامیاب چھاپے مارے گئے۔
پہلا چھاپہ گوگل ویلی موبائل پلازہ، ماڈل ٹاؤن میں مارا گیا، جہاں 19 ٹیمپرڈ/کلونڈ فونز برآمد ہوئے اور دکان مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دوسرا چھاپہ موسیٰ موبائل، مین مارکیٹ، گوجرانوالہ پر مارا گیا، جہاں 6 ٹیمپرڈ ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں، تاہم دکان کا مالک موقع پر موجود ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔(جاری ہے)
قبضہ شدہ فونز میں ایک ایسی ڈیوائس شامل تھی جس کا آئی ایم ای آئی ڈزنی موبائل سے منسلک تھا ط یعنی ایک ایسا برانڈ جو پاکستان میں دستیاب ہی نہیں۔
برآمد شدہ فونز میں گوگل پکسل، ون پلس، موٹرولا اور سیمسنگ S23 الٹرا شامل تھے، جن کے آئی ایم ای آئی کم قیمت ڈیوائسز کے طور پر دوبارہ ترتیب دیے گئے تھے۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی اے غیر قانونی آئی ایم ای آئی تبدیلی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔ اس قسم کی سرگرمیاں قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرے کا باعث ہیں جس سے جرائم پیشہ افراد کو شناخت چھپانے، سائبر جرائم، مالیاتی دھوکہ دہی، اغواء اور دیگر سنگین جرائم میں مدد ملتی ہے۔پی ٹی اے کی عوام الناس سے گزارش ہے کہ جعلی موبائل فونز کی فروخت یا آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ تاکہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا ئی ایم ای ا ئی پی ٹی اے کے خلاف ا ئی ای
پڑھیں:
سام سنگ کا پَتلے اسمارٹ فونز کی پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ
سام سنگ نے پتلے اسمارٹ فونز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد صارفین کی اسٹائل اور پرفارمنس کے لحاظ سے نئے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ حالیہ برسوں میں لوگوں کی دلچسپی پتلے اور ہلکے فونز میں زیادہ بڑھ گئی ہے، اور سام سنگ اس ٹرینڈ کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
سام سنگ نے اپنے سیمی کنڈکٹر اور موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی جدتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پتلے فونز بھی بہترین پرفارمنس فراہم کر سکیں۔ سام سنگ کا مقصد ایسے فونز بنانا ہے جو نہ صرف پتلے ہوں بلکہ ان کی پرفارمنس میں بھی کمی نہ آئے۔
سام سنگ نے اپنے مقابلے میں ایپل اور ژیاؤمی جیسے برانڈز کے فونز کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ کمپنیاں پہلے ہی پتلے اور ہلکے فونز کی پیداوار میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
مزید برآں سام سنگ نے اسکرین، بیٹری اور پروسسر کی تکنیکی خصوصیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ اس کے نئے پتلے فونز میں بہترین بیٹری لائف اور پرفارمنس ہو۔